محمد خرم یاسین
محفلین
بچے!
میراننھا بیٹا
ہرروز
مجھےاک نئی شنا خت دیتا ہے
اپنی ننھی ننھی آنکھیں ٹمٹما کر
اور ہاتھ ہلا کر
مجھے بلاتا ہے
با،بابا، باب ،پا، پاپاکہہ کر
میرے نئے نام رکھتا ہے
اور ان مشکل لفظوں کو جووہ ادا نہیں کرپاتا
آسان کر لیتا ہے
کچھ بھی کہہ لیتا ہے
یہ جتنا سہل پسند ہے
اتنا ہی خوش خوش ہے
٭٭٭