تہذیب
محفلین
میرے خیال میں اس میں مبالغہ سے کام لیا گیا ہے ۔ ضیاء نے پاک آرمی کو بہرحال بے حد مضبوط کیا ۔ پاکستان ستر کے عشرے میں کونسا تیر مار رہا تھا؟ ۔ پاکستان نے ساٹھ کے عشرے میں جو ترقی کی اس کا سہرا اس بیوروکریسی کو جاتا ہے جو علی گڑھ سے تعلیم لے کے نکلے اور ان میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ تھا ۔ پاکستان کے اپنے تعلیمی نظام سے نکلنے والے افسروں نے ہی تو ملک کا نظام تباہ کیا اور رہی سہی کسر بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے پہلے ادوار میں سیاسی بھرتی کئے جانے والے افسروں نے پوری کر دی ہے جو اب پچیس تیس سال کی سروس کے بعد اپنے اپنے محکموں کے کار مختار بنے ہوئے ہیں ۔ضیاء خود تو مرگیا، اپنی باقیات یہیں چھوڑ گیا۔ انہیں ساتھ لے کر کیوں نہیں گیا؟ بقول حسن نثار کے ضیاء کا گیارہ سالہ دور ملک کو گیارہ سو سال پیچھے لے گیا۔
زیک کیا یہ درست ہے؟