بشیر بدر بڑی آگ ہے، بڑی آنچ ہے، ترے میکدے کے گلاب میں

نیرنگ خیال

لائبریرین
بڑی آگ ہے، بڑی آنچ ہے، ترے میکدے کے گلاب میں
کئی بالیاں ، کئی چوڑیاں یہاں گھل رہی ہیں شراب میں

وہی لکھنے پڑھنے کا شوق تھا ، وہی لکھنے پڑھنے کا شوق ہے
ترا نام لکھنا کتاب پر، ترا نام پڑھنا کتاب میں

وہ بدن سخن کا جمال ہے، وہ جمال اپنی مثال ہے
کوئی ایک مصرعہ نہ کہہ سکا، کبھی اس غزل کے جواب میں

یہ نوازشیں یہ عنایتیں، ترا شکر کیسے ادا کروں
سرِ راہ پھول بچھا دیے، مرے آنسوؤں کے جواب میں

مرے زرد پتوں کی چادریں بھی ہوائیں چھین کے لے گئیں
میں عجب گلاب کا پھول ہوں‘جو برہنہ سر ہے شباب میں

یہ دُعا ہے ایسی غزل کہوں ‘کبھی پیش جس سے میں کرسکوں
کوئی حرف تیرے حضور میں‘کوئی شعر تیری جناب میں

نوٹ: پہلے چار اشعار میں نے مشاعرے سے سن کر لکھے ہیں۔ جبکہ آخری دو اشعار جب انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔ تو ایک جگہ ملے۔

فلک شیر

محفلین

عمدہ شراکت جناب ۔۔
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب انتخاب
بہت دعائیں
یوں تو تمام غزل ہی خوب ہے مگر ۔۔۔۔۔۔۔
سوچو تو ۔۔۔۔
کتنی گہری بات ہے اس مصرعے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کئی بالیاں ، کئی چوڑیاں یہاں گھل رہی ہیں شراب میں
 
سید زبیر

محفلین
لا جواب انتخاب
یہ نوازشیں یہ عنایتیں، ترا شکر کیسے ادا کروں
سرِ راہ پھول بچھا دیے، مرے آنسوؤں کے جواب میں
 
کاشفی

محفلین
بڑی آگ ہے، بڑی آنچ ہے، ترے میکدے کے گلاب میں
کئی بالیاں ، کئی چوڑیاں یہاں گھل رہی ہیں شراب میں

وہی لکھنے پڑھنے کا شوق تھا ، وہی لکھنے پڑھنے کا شوق ہے
ترا نام لکھنا کتاب پر، ترا نام پڑھنا کتاب میں

وہ بدن سخن کا جمال ہے، وہ جمال اپنی مثال ہے
کوئی ایک مصرعہ نہ کہہ سکا، کبھی اس غزل کے جواب میں

یہ نوازشیں یہ عنایتیں، ترا شکر کیسے ادا کروں
سرِ راہ پھول بچھا دیے، مرے آنسوؤں کے جواب میں

مرے زرد پتوں کی چادریں بھی ہوائیں چھین کے لے گئیں
میں عجب گلاب کا پھول ہوں‘جو برہنہ سر ہے شباب میں

یہ دُعا ہے ایسی غزل کہوں ‘کبھی پیش جس سے میں کرسکوں
کوئی حرف تیرے حضور میں‘کوئی شعر تیری جناب میں

نوٹ: پہلے چار اشعار میں نے مشاعرے سے سن کر لکھے ہیں۔ جبکہ آخری دو اشعار جب انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔ تو ایک جگہ ملے۔

عمدہ انتخاب جناب۔۔بہت ہی خوب!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ دُعا ہے ایسی غزل کہوں ‘کبھی پیش جس سے میں کرسکوں
کوئی حرف تیرے حضور میں‘کوئی شعر تیری جناب میں
عمدہ شراکت جناب ۔۔
شکریہ چیمہ صاحب :)

بہت خوب انتخاب
بہت دعائیں
یوں تو تمام غزل ہی خوب ہے مگر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
سوچو تو ۔۔۔ ۔
کتنی گہری بات ہے اس مصرعے میں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
کئی بالیاں ، کئی چوڑیاں یہاں گھل رہی ہیں شراب میں
شکریہ نایاب بھائی۔۔۔
بے شک۔۔۔

بہت شکریہ زبیر بھائی :)

واہ واہ واہ

باکمال غزل، لاجواب انتخاب (y)
شکریہ احمد بھائی :)

کوئی حرف تیرے حضور میں‘کوئی شعر تیری جناب میں۔۔۔ ۔
شکریہ شاہ صاحبہ :)

شکریہ جناب بہت زبردست شئیرنگ
شکریہ سر :)

لا جواب انتخاب
یہ نوازشیں یہ عنایتیں، ترا شکر کیسے ادا کروں
سرِ راہ پھول بچھا دیے، مرے آنسوؤں کے جواب میں
سرکار۔۔۔ تشکر بسیار :)

عمدہ انتخاب جناب۔۔بہت ہی خوب!
شکریہ کاشفی بھائی :)

شکریہ عمر بھائی :)
 
Top