بڑی بڑی خوشیاں

نیلم

محفلین
بہت خوب!
واقعی ایسا ہی ہے خوشی تو در حقیقت ہمارے اندر چھپی ہوتی ہے لیکن ہم اسے دور دراز باہر کی دنیا میں تلاش کرتے ہیں۔۔۔ ۔
کتنے ہی چھوٹے چھوٹے لمحے جو ہمارے آس پاس بکھرے ہوتے ہیں انہیں نظر انداز کرکے کسی بڑی خوشی کا انتظار کرتے ہیں اور پھر ان لمحوں کو بھی کھو دیتے ہیں۔۔۔ ۔
خوشی تو انمول احساس کا نام ہے نازک اور معصوم ۔۔۔ ۔! ٹھنڈی ہوا کے جھونکے میں پوشیدہ۔۔۔ ٹھنڈا پانی پی کر ہونے والے فرحت کے احساس میں پوشیدہ۔۔۔ ۔کسی خوبصورت منظر میں ۔۔کسی دلکش تحریر میں۔۔۔ کسی مسکراہٹ میں
یہیں آس پاس تو اسے واقعی مہنگا نہیں کرنا چاہیئے کہ مہنگی چیزیں دسترس سے دور ہوجاتی ہیں۔۔۔ ۔۔
بہت خُوب عینی :)
بہت شکریہ
 
Top