استادِ محترم الف عین کی ایک لاجواب غزل پر ہاتھ صاف کیا ہے اور لطف کی بات یہ ہے کہ انہی سے اصلاح بھی لی ہے :)

گم سم سا جو بیٹھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں
بیگم کا لتاڑا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں

سسرال کے طعنوں کو بھی ہنس کھیل کے ٹالو
آخر یہی سمجھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں

کنفیوژ پولیس والے ہیں چھترول بھی کر کے
گونگا ہوں کہ بہرہ ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں

اک لفظ پڑوسن کو کہا ہو تو قسم ہے
منڈھیر پہ بیٹھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں

بیگم کی ہے اک آنکھ بھری بزم میں مجھ پر
سہما ہوا طوطا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں

بولوں تو سہی، منہ نہ کہیں بند کرا دیں
اس خوف سے الجھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں

بیگم نے لتاڑا ہے بھلا کیسے بتاؤں
دل کھول کے رویا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں

حق بات کی ملتی ہے سزا موت جہاں پر
اس ملک سے آیا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
واہ، داد تو بنتی ہی ہے۔
لیکن یہ مصرع
بیگم نے لتاڑا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں
مجھے یاد آ رہا ہے کہ یوں ہونا تھا


بیگم کا لتاڑا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں
 
واہ، داد تو بنتی ہی ہے۔
لیکن یہ مصرع
بیگم نے لتاڑا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں
مجھے یاد آ رہا ہے کہ یوں ہونا تھا


بیگم کا لتاڑا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں
شکریہ استادِ محترم۔
اوہو، غلطی ہوگئی۔ محمد خلیل الرحمٰن بھیا برائے مہربانی تدوین فرما دیں۔http://www.urduweb.org/mehfil/members/محمد-خلیل-الرحمٰن.4580/
 
Top