بڑی فائلوں کو چھوٹا کرنا

بآسانی

جی ہاں ان فائلوں کو بآسانی سکیڑا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے آپ Win Zip ، WinRAR یا ZipGenius نامی پروگرام استعمال کر سکتے ہیں۔ ان میں ZipGenius مفت سافٹ ویئر ہے۔ گوگل کی مدد سے ان ناموں پر تلاش کر لیں۔
 
بڑی فائلیں

ویسے آجکل تو بہت سے سرور بڑی فائیلوں کی منتقلی میں مدد کرتے ہیں۔ میرا مقامی سرور ایک جی بی تک کی فائل لو بھیج دیتا ہے۔ طریقہ یہ کہ سرور فائل کو اپ لوڈ کر دیتا ہے اور پر مکتوب الیہ کو پیغام آجاتا ہے کہ جناب آپ کا مال اس لنک پر پڑا ہے۔ زیادہ تر میوزک کی ویڈیو فائلز کے انتقال میں اس طریق کی ضرورت پڑتی ہے۔
 
اس بارے میں ذرا تفصیل سے روشنی ڈالیں تو بڑی مہربانی ہوگی
 
محمد سعد

محفلین
فائل کمپریشن کے کئی الگوردھم ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک زبردست کارکردگی والا الگوردھم LZMA2 ہے، جو کہ 7zip کے ساتھ آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ اگرچہ جو فائلیں پہلے سے ایک کمپریس شدہ فارمیٹ میں ہوتی ہیں، جیسے ایم پی تھری، ان کو بہت زیادہ کمپریس نہیں کیا جا سکتا کہ کوئی خاص گنجائش ہی نہیں بچی ہوتی۔
ایک متبادل طریقہ یہ ہے کہ آپ فائل کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے بھیجیں اور پھر وصول کرنے والا خود انہیں جوڑ لے۔ یہ سہولت کسی بھی اچھی کمپریشن یوٹلٹی میں آسانی سے مل جاتی ہے۔
 
Top