بکرے کے کپورے

x boy

محفلین
کیا کپورا حلال ہے
اس کو کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے
اگر کوئی نقصان والی بھی بات ہے تو بتادیں؟

ویسے کراچی میں درجنوں جگہیں ایسی ہیں جہاں " کٹاکٹ کپورا" فٹافٹ بناکر پیش کیا جاتا ہے
19_yvcst.jpg

mqdefault.jpg


Foof-Street.jpg
 

x boy

محفلین
میرا خیال ہے نوش فرمانا مشروب کے لیے مستعمل ہے۔
رہی کھانے کی بات تو کبھی نہیں کھائے۔ بلکہ مجھے کراہت محسوس ہوتی ہے۔

مکس پلیٹ بنواکر پیش کردیا جائے اور آپ کو پتا بھی نہ ہو؟
کٹاکٹ مکس پلیٹ میں جگر ، گردہ، دل،کپورا ہوتا ہے پتا بھی نہیں لگتا جگر کہاں ہے دل کہاں؟
 

اوشو

لائبریرین
مکس پلیٹ بنواکر پیش کردیا جائے اور آپ کو پتا بھی نہ ہو؟
کٹاکٹ مکس پلیٹ میں جگر ، گردہ، دل،کپورا ہوتا ہے پتا بھی نہیں لگتا جگر کہاں ہے دل کہاں؟

لاعلمی میں تو انسان زہر بھی کھا سکتا ہے۔ لیکن آنکھوں دیکھی مکھی کوئی نہیں نگلتا۔ رہی بات کٹاکٹ کی تو وہ میں شوق سے کھاتا ہوں ۔ لیکن چھوٹا مغز اور دل ، اور وہ بھی اپنے ٹیسٹ کے مطابق پاس کھڑا ہو کر بنواتا ہوں۔
ایک بار کٹا کٹ کھانے کا پروگرام بنا ایک دوست کے ساتھ اس نے مکس پلیٹ کا آرڈر دیا اور میں نے مغز کا۔ جب وہ یہ چیز کھا رہا تھا تو میں نے بولا۔
"یہ بھی کیا یاد کرتے ہوں گے کہ زندہ تھے تو بھی کس مصیبت میں پڑے رہے اور مرنے کے بعد بھی سکون نہیں ، کٹا کٹ کٹا کٹ کٹا کٹ۔۔۔!!!!"
اور اس کے بعد دوست کھانا چھوڑ کر ہنس ہنس کر دوہرا ہو گیا تھا :)
 

x boy

محفلین
دو دن میں بہت مصروف ہونگا وہ بھی کھانے پینے میں
آج رات فاسٹ فوڈ پارٹی ہے دبئی کورنیش میں
کل دوپہر سالم بکرا پارٹی
کل رات ولیمے میں جانا ہے
وہاں اونٹ کا مکس اسپائس سالن
بریانی ، حریصہ، سادہ چاول، نان وغیرہ ہوسکتا ہے
 
Top