بکھرے بکھرے سہمے سہمے روز و شب دیکھے گا کون (معرؔاج فیض آبادی)

نیرنگ خیال

لائبریرین
بکھرے بکھرے سہمے سہمے روز و شب دیکھے گا کون
لوگ تیرے جرم دیکھیں گے سبب دیکھے گا کون

ہاتھ میں سونے کا کاسہ لے کے آئے ہیں فقیر
اس نمائش میں ترا دست طلب دیکھے گا کون

لا اٹھا تیشہ چٹانوں سے کوئی چشمہ نکال
سب یہاں پیاسے ہیں تیرے خشک لب دیکھے گا کون

دوستوں کی بےغرض ہمدردیاں تھک جائیں گی
جسم پر اتنی خراشیں ہیں کہ سب دیکھے گا کون

شاعری میں میؔر و غاؔلب کے زمانے اب کہاں
شہرتیں جب اتنی سستی ہوں ادب دیکھے گا کون

معرؔاج فیض آبادی​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ کیا خوب انتخاب ہے
انتخاب پسند کرنے کا شکریہ فاتح بھائی :)

یہ استفہام تھا کہ تائید۔۔۔ :)

شکرگزار ہوں شاہ صاحبہ :)

بہت خوبصورت انتخاب ہے
شکرگزار ہوں حمیرا :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ بہت خوب
دوستوں کی بےغرض ہمدردیاں تھک جائیں گی
جسم پر اتنی خراشیں ہیں کہ سب دیکھے گا کون
سر :)
آپ کی اجازت ہو تو کسی دن حاضری دوں درِ دولت پر۔۔۔

شاہ جی سلام ۔۔
کہاں غائب ہیں آپ
بالکل

لا اٹھا تیشہ چٹانوں سے کوئی چشمہ نکال
سب یہاں پیاسے ہیں تیرے خشک لب دیکھے گا کون
انتخاب کی پذیرائی پر شکرگزار ہوں ملک صاحب :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوبصورت !
دوستوں کی بےغرض ہمدردیاں تھک جائیں گی
جسم پر اتنی خراشیں ہیں کہ سب دیکھے گا کون
یہ غزل بہت اچھا انتخاب ہے !آپ کا ذوق قابلِ رشک ہے نیرنگ بھائی ! معراج فیض آبادی جدید غزل کا ایک بہت معتبر شاعر ہے۔ اکثر چار پانچ اشعار کی غزل لکھتے ہیں لیکن ہر شعر اعلی۔ دس گیارہ سال پہلے شکاگو میں ایک دوست کے ہاں نجی شعری محفل میں وسیم بریلوی اور معراج صاحب کو جی بھر کر سننے کا موقع ملا۔ رات گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا۔ (محفل کے شروع میں اس نالائق کو بھی اپنی تین چار غزلیں سنانے کا شرف حاصل ہوا ۔ جس طرح ان دو بڑے لوگوں نے اور خصوصا وسیم صاحب نے جس طرح میری تک بندیوں کی حوصلہ افزائی کی وہ آج بھی یاد آتی ہے تو سیروں خون بڑھ جاتا ہے ۔) معراج صاحب بہت ذہین آدمی ہیں اور نئے موضوعات پر ایک منفرد انداز سے لکھتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ انہیں اب تک وہ مقام نہیں دیا گیا کہ جس کے وہ حقدار ہیں۔ ان کے اشعار بہت دیر تک ذہن میں گونجتے ہیں!!
 
جی بالکل معراج صاحب جدید غزل کا بہت بڑا نام تھے۔ 30 نومبر 2013 کو انہوں نے اس جہان فانی کو الوداع کہا تھا تاہم ان کے الفاظ ان کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔
یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ آپ نے اتنے بڑے شعرا سے فیض اٹھایا ہے۔ اپنی کوئی ویڈیو بھی شئیر کیجیے۔ وسیم بریلوی صاحب کا بھی میں بہت پرستار ہوں۔ ان کا لب و لہجہ اور ان کی شاعری کے مضامین بھی بہت منفرد ہوتے ہیں۔ اللہ انہیں سلامت رکھے۔
 
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ نیرنگ خیال بھائی یہ تو بہت ہی غمناک خبر سنائی آپ نے۔ میرے تو وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں تھی ۔ معراج صاحب تو بالکل صحتمند اور توانا لگتے تھے۔ بیشک ہر ذی نفس کا ایک وقت لکھا ہے۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے ۔ آمین
دراصل میں ایک زمانے سے بوجوہ گوشہ نشین ہوں۔ اخبار پڑھنا اور خبریں سننا کوئی تیس سال پہلے پاکستان ہی میں چھوڑدیا تھا کہ اپنی ذہنی صحت عزیز تھی اور بلڈپریشر قابو میں رکھنے کے لئے یہ ضروری تھا۔ اب یہاں آکر کام اور فیملی کی مصروفیات نے وقت بھی نہیں چھوڑا ۔ پچھلے بارہ تیرہ سال سے گھر میں ٹی وی بھی نہیں رکھا ہوا ہے ۔ شعر شاعری بھی بس چار پانچ دوستوں کے ایک بہت ہی محدود حلقے میں رہی ہے۔ اب چند مہینوں سے ذرا فراغت سی نصیب ہونے لگی ہے تو یہاں محفل میں آناجانا شروع کیا ہے۔عام طور پر اہم خبریں جلد یا بدیر ایمیل پر ادھر ادھر سے مل ہی جاتی ہیں لیکن معراج صاحب کی وفات کا پتہ نہیں چل سکا۔ اب افسوس ہورہا ہے۔ اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے ۔
جہاں تک ویڈیو کا تعلق ہے ضرور شیئر کروں گا۔ پہلے اپنی شاعری کی ایک جگہ تدوین سے فارغ ہوجاؤں ۔ پھر تصاویر اور خطاطی کی طرف بھی توجہ دینے کا ارادہ ہے۔ آپ کے اس محبتانہ جواب کا بہت شکریہ۔ اللہ آپ کوخوش رکھے۔
 
اور میں آج سے پہلے آپ کو ایک لڑکا بالا سمجھتا تھا۔ :)
 
Top