بگ بیش لیگ 2016-2017: آسٹریلیا

ابن توقیر

محفلین
بگ بیش لیگ کے گیارہ میچ ہوچکے ہیں جبکہ آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ 12:10 پر جبکہ دوسرا میچ 3:15 پر ہوگا۔
 

ابن توقیر

محفلین

برسبین ہیٹ اپنے تینوں میچوں میں فتح یاب رہی،پرتھ سکورچرز نے تین میں دو میں فتح اپنے نام کی،سڈنی سکسرز چار میچ کھیل کر صرف دو جیت سکی،میلبورن سٹارز نے ایک ہی میچ کھیلا جس میں وہ کامیاب رہے،میلبورن رینیگیڈ دو میں سے ایک میچ جیت سکی،ہوبارٹ اور ایڈلیڈ سٹرائیکرز اپنے تین،تین میچوں میں میں سے صرف ایک جیت پائیں،جبکہ سڈنی تھنڈرز اپنے تینوں میچوں میں ناکام رہی۔
 

ابن توقیر

محفلین

آج پہلے میچ میں میلبورن سٹارز اور رینیگیڈ آپس میں ٹکرائیں گی جبکہ دوسرے میچ میں پرتھ سکورچز اور سڈنی تھنڈرز کا مقابلہ ہوگا۔
 

ابن توقیر

محفلین
سکورچرز نے 177 رنز بنائے ہیں 4 وکٹ کے نقصان پر مقررہ بیس اورز میں،جواب میں تھنڈر اس وقت 17 رنز پر 2 وکٹیں گنوا کر کھیل رہی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
ایڈلیڈ سٹرائیکرز 40 رنز پر ایک وکٹ کے نقصان کے ساتھ کھیل رہی ہے،4 اوورز کا کھیل ہوچکا ہے۔اس سے قبل سکورچرز نے کل کے میچ میں تھنڈر کو شکست دےدی تھی۔
 

ابن توقیر

محفلین
آج برسبن ہیٹ اور سڈنی سکسرز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔
 

ابن توقیر

محفلین

سڈنی سکسرز کل تین وکٹ سے فتح حاصل کرپائے تھے۔آج سڈنی تھنڈرز اور میلبورن سٹارز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
 

ابن توقیر

محفلین
1103954500-1.jpg

بشکریہ ایکسپریس
 
بگ بیش لیگ اس دفعہ دیکھی نہیں جا رہی ، بس اسکورڈ کارڈ دیکھ کر ہی گزارا ہو رہا۔
لیکن چند نہایت ہی دلچسپ اور عُمدہ مقابلے بھی ہوئے ہیں اس دفعہ۔
 
میلبرن رینیگیڈز اور ہوبارٹ ہرکینز کے درمیان دلچسپ میچ، ہوبارٹ کی فتح پر منتہج۔
میلبرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 222 رنز بنائے جو کہ بگ بیش میں ریکارڈ تھے
جواب میں ہوبارٹ نے 224رنز جوڑ کر نیا ریکارڈ بنا دیا
بین میک ڈورٹ نے انتہائی عُمدہ اننگ کھیلی ۔۔۔ کافی دلچسپ میچ رہا یہ تو۔۔۔
 

arifkarim

معطل
میلبرن رینیگیڈز اور ہوبارٹ ہرکینز کے درمیان دلچسپ میچ، ہوبارٹ کی فتح پر منتہج۔
میلبرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 222 رنز بنائے جو کہ بگ بیش میں ریکارڈ تھے
جواب میں ہوبارٹ نے 224رنز جوڑ کر نیا ریکارڈ بنا دیا
بین میک ڈورٹ نے انتہائی عُمدہ اننگ کھیلی ۔۔۔ کافی دلچسپ میچ رہا یہ تو۔۔۔
یہ میچ واقعی دیکھنے والا تھا۔ خاص کر اسکا آخری اوور
 
Top