بگ بیش لیگ 2016-2017: آسٹریلیا

ابن توقیر

محفلین
سیاست سے پرہیز۔ پانی میٹھا تیز۔ :)
اور آپ سنائیں کافی دن ہوئے نظر نہیں آئے، مجھے تو آپ کی کمی یہاں محسوس ہو رہی تھی۔ :)
چکر تو لگتا رہتا ہے مستقل پر حاضری میں دیر ہوجاتی ہے،کچھ مصروفیت ہی ایسی حملہ آور ہیں کہ دن کا پتا نہیں چلتا،ویسے جب بھی چکر لگا آپ کو غیرحاضر پایا۔ویسے حیران کن امر دیکھیں غیرحاضری میں شہزادے میچ بھی جیت گئے۔سُپرسمائلس
 
چکر تو لگتا رہتا ہے مستقل پر حاضری میں دیر ہوجاتی ہے،کچھ مصروفیت ہی ایسی حملہ آور ہیں کہ دن کا پتا نہیں چلتا،ویسے جب بھی چکر لگا آپ کو غیرحاضر پایا۔ویسے حیران کن امر دیکھیں غیرحاضری میں شہزادے میچ بھی جیت گئے۔سُپرسمائلس
:) :) :)
 

ابن توقیر

محفلین
سڈنی تھنڈر اور ایڈلیڈ سٹرائیکرز کے درمیان انتیسواں میچ جاری ہے،بین 62 پر اور پولارڈ 9 رنز پر کھیل رہے،پندرہ اوورز میں 128 رنز ہیں سٹرائیکرز کے،دو وکٹوں کے نقصان پر۔
 

ابن توقیر

محفلین
پولارڈ 47 رنز کی اننگز کھیل کر رن آوٹ ہوئے، سٹرائیکرز نے تھنڈر کو 179 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے اس میچ میں جیتنے کے لیے۔
 
پہلا سیمی فائنل: پرتھ سکورچر بمقابلہ میلبرن سٹارز

میلبرن پہلے بیٹنگ کر رہی اور پہلے ہی اوور میں مچل جانسن نے دونوں اوپنر کو پویلین کی راہ دکھا دی۔۔۔

اُمید کہ اب کیون پیٹرسن کے بلے کے جلوے دیکھنے کو ملینگے۔
 
سڈنی سکسرز نے سُپر اوور میں برسبین ہیٹ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

فائنل 28 جنوری کو پرتھ سکورچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
 

ابن توقیر

محفلین
بگ بیش کے اس ایڈیشن کے فائنل میں سڈنی سکسرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بیس اوورز میں 9 وکٹ کے خسارے کے ساتھ 141 رنز جوڑے،ہیڈن 38 اور بوتھا 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جواب میں اس ہدف کو پرتھ سکورچرز نے ایک وکٹ کے خسارے کے ساتھ پندرہ اعشارہ پانچ اوورز میں حاصل کرلیا۔یوں پرتھ اس بار کی چیمپئن سائیڈ رہی۔فائنل میں پرتھ کی طرف سے کلنگر نے 71 رنز، وائیٹ مین نے 41 اور بیل نے 31 رنز بنائے۔وائیٹ مین 41 پر آوٹ ہوئے جب کہ کلنگر اور بیل ناٹ آوٹ رہے۔
 
Top