بھائیوں : اس مسئلہ کا ارجنٹ حل چاہیئں ، جزاکم اللہ خیرا

السلام علیکم : بھائیوں : میں نے ورڈ کی سیٹنگ لمبائی 8 انچ اور چوڑائی 5 انچ پر کی تھی ،اور پریس والوں کے پاس ایک نمونہ لے کر گیا ، تو انہوں نے کہا کہ جو نمونہ آ پ لے کر آئے ہو اس کے لیے ساڑھے 3 انچ چوڑائی اور ساڑھے 6 انچ لمبائی کا پرنٹ لے آؤٹ سیٹ اپ بنواکر لائے ،
اب جب میں یہی سیٹنگ اس ایم ایس ورڈ فائل کو دیتا ہوں تو ایک صفحہ پر بہت تھوڑی سی رائٹنگ آتی ہے ، اس مسئلہ کا حل کسی بھائی کے پاس ہو تو برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔موجودہ سیٹنگ کی تصویر اٹیچ ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
جب صفحے کا سائز چھوٹا کیا جائے گا تو تحریر تو کم ہی آئے گی اُس پر۔

آپ مارجن کم سے کم رکھیے اور فونٹ سائز بھی مناسب حد تک کم کردیجے تو کچھ بہتری ہو جائےگی۔
 

اسد

محفلین
آپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتاب کس سائز کی ہو گی، یہ جانے بغیر کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

عام طور پر چھوٹے فونٹ میں طبع شدہ، پانچ انچ چوڑائی اور پونے سات انچ لمبائی کی کتاب میں پرنٹنگ چار انچ تک چوڑی اور سوا چھ انچ تک لمبی ہو سکتی ہے۔ یعنی اوپر/نیچے کُل نصف انچ اور دائیں/بائیں کُل ایک انچ حاشیہ چھوڑنا کافی ہوتا ہے۔ بعض پرنٹر اس سے زیادہ حواشی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کتاب کا سائز بڑا ہو یا فونٹ کا سائز بڑا ہو تو بھی حواشی میں کچھ اضافہ کیا جاتا ہے۔
 
Top