بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

جاسم محمد

محفلین
بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی
By ویب ڈیسک اتوار 14 جون 2020

عامر خان کی "پی کے” کے "سرفراز” نے خودکشی کرلی۔۔ اسی کے نام سے ڈائیلاگ "سرفراز دھوکہ نہیں دے گا” مشہور ہوا تھا

Eadms2dXYAAMJEO

تفصیلات کے مطابق عامر خان کی فلم "پی کے” سے شہرت پانیوالے سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی۔۔ سوشانت سنگھ نے مہندرسنگھ دھونی پر بننے والی فلم "ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ سٹوری” میں دھونی کا کردار ادا کیا تھا۔

سوشانت سنگھ نے اپنی خودکشی سے پہلے انسٹاگرام پر ایک ذومعنی قسم کی پوسٹ بھی کی تھی

سوشانت سنگھ نے پی کے، ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ سٹوری، چھچھورے، رابطہ جیسی فلموں میں کام کیا تھا۔سوشانت سنگھ کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے سوشانت سنگھ راجپوت کے منیجر نے بھی خودکشی کرلی تھی۔
 
تھری ایڈیٹس کا ایک ڈائیلوگ تھا، 'سب کہہ رہے ہیں گلے پر پریشر پڑنے سے مرا. اصل پریشر تو سر میں تھا اور یہ دیا کس نے؟' مرنے سے پہلے مر جانے کی زیادہ تر وجوہات غالبا معاشرتی ہوتی ہیں. ایک ایسا معاشرہ جو ہم سب بناتے ہیں مگر کوئی ذمہ داری نہیں لیتا!
 
سوشانت سنگھ کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ایک ماہ کے دوران اس کے تین دوستوں نے خودکشی کی۔ ایک حساس انسان کی ذہنی کیفیت کیا ہوسکتی ہے جب ایک ماہ میں اس کے تین گہرے دوست خودکشی کرلیں۔ چھ ماہ سے وہ ڈپریشن کا علاج کروا رہا تھا، چھ دن پہلے اس نے گولیاں کھانا چھوڑ دی تھیں۔

پھر پتا چلا ہے کہ فروری میں پانچ بڑے فلم بینرز نے اسے اپنی پروڈکشن سے نکال دیا۔ ان میں کرن جوہر، سلمان خان، یشراج، بالا جی فلمز شامل ہیں. جو انڈین فلم انڈسٹری کے مائی باپ ہیں۔ اس کی نئی فلم نیٹ فلیکس پہ ریلیز ہوئی۔ کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر اس کی فلموں کو ہاتھ تک لگانے کے لیے تیار نہ تھا۔ سوشانت نے کہا تھا کہ انڈین فلم انڈسٹری مجھے قبول نہیں کررہی۔ مجھے کسی پارٹی میں نہیں بلایا جاتا۔ مجھ سے اچھوتوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں اس نے کہا تھا کہ میں دوست بنانے کی کوشش کرتا ہوں لیکن کچھ عرصے بعد میری فون کالز نہیں لی جاتیں، میرے میسیجز سین نہیں کیے جاتے۔

کسی بھی شخص کو چاہے وہ کتنا بھی ٹیلنٹڈ، خوبصورت اور ذہین کیوں نہ ہو، اسے ذہنی ٹارچر اسی طرح دیا جاتا ہے۔ اس کھیل کو کھیلنے میں وہ لوگ بھی شامل ہو جائیں گے جن کی آپ سے کوئی دشمنی نہ ہو لیکن چونکہ وہ خود ٹھکرائے ہوئے، احساس کمتری کے مارے ہوئے ہوتے ہیں، وہ کسی اپنے سے بہتر کو اذیت پہنچا کر اپنی انا کی تسکین کرتے ہیں۔ یہ لوگ ہر جگہ ہیں۔ ورک پلیس میں، محلے میں حتیٰ کہ سوشل میڈیا پہ بھی۔

۔۔

منقول
 
مزید یہ بھی پڑھنے کو ملا کہ فزکس میں نیشنل اولمپیڈ ونر تھا. انجینئرنگ سے متعلق 11 اینٹرینس ایگزیمز کلئیر کیے، جن میں انڈین سکول آف مائینز اور دہلی کالج آف انجینئرنگ سر فہرست تھے. مکینیکل انجینئرنگ مکمل ہونے میں ایک سال تھا کہ علم ہوا کہ وہ ایکٹنگ کے لیے بنا ہے اور باقی سب چھوڑ چھاڑ کر اپنے کام میں جت گیا. (کسی کو کام بھی کہاں کرنے دیا جاتا ہے؟ زندہ رہنا بھی ایک جہاد ہی ہے جیسا ماحول بن چکا ہے!)

ذرائع: 1) نیٹ فلیکس انڈیا 2) انگریزی ویکیپیڈیا
 
آخری تدوین:
Top