بھارتی بحریہ کی جنگی آبدوز دھماکوں سے پھٹ گئی۔۔ ممبئی ساحل کے قریب غرق

حاتم راجپوت

لائبریرین
hi-submarine-fire-rtx12km6.jpg

ایک بھارتی شہری کھڑا آبدوز کو جلتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔ فائل فوٹو

ممبئی :بھارتی بحریہ کی جنگی آبدوز ”INS سندھو رکھشک“ رات گئے زوردار دھماکوں سے پھٹ گئی اور ممبئی ساحل کے قریب سمندر میں غرق ہو گئی۔ آبدوز میں سے نکلنے والی آگ اور شعلے آسمان سے باتیں کرتے رہے ۔
آبدوز میں اعلیٰ افسران سمیت عملے کے 18 افراد موجود تھے جنہیں بچایا نہیں جا سکا۔ آبدوز سے نکلتی آگ اور دھویں کو ممبئی کے جنوبی علاقوں میں دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ ”INS سندھو رکھشک“ بھارتی بحریہ کے جنگی بیڑے کی صف اول کی 14 آبدوزوں میں سے ایک تھی۔


حوالہ ربط۔
 

کاشفی

محفلین
اللہ رب العزت ہندوستان کے مسلمانوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔آمین
 
بالکل ہو سکتا ہے۔۔ آپ ہندو بنیے سے اور کیا توقع کر سکتے ہیں۔۔ :)

میرا خیال ہے کہ اسوقت ہندوستان پاکستان پر حملہ کا نادر موقع کھونا نہیں چاہتا
14 اگست کی رات ہی سندھ اور بلوچستان میں بم حملے اس بات کا اعلان ہے کہ بھارت کو خوش امدیدکرنے والےملک میں موجود ہیں۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
کہیں اس تباہی کا الزام بھی پاکستان پہ تو نہیں لگایا جائے گا
ابھی تک تو ہندوستانی وزیرِ دفاع نے دنیا کی نظر میں مزید شرمندگی سے بچنے کیلئے کہا ہے کہ ابھی ہم کچھ کہنے سے قاصر ہیں، سب سے پہلے اس کی مکمل تحقیق کی جائے گی اور پھر ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا (یعنی پاکستان پر الزام لگا دیا جائے گا۔ );)
 
Top