ساقی۔
محفلین
نئی دہلی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بھارتی سائنس دانوں نے مصنوعی دل تیا رکر لیا ہے جس کی قیمت صرف ایک لاکھ روپے ہے۔ مصنوعی دل کی ڈٰیوائس خرگ پور میں قائم انڈین انسی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی کی ٹیم نے چار برس کی محنت کے بعد تیار کی۔ اس ڈیوائس کا تجربہ بکروں پرکیاگیا جو کام یاب ثابت ہوا۔ سائنس دان جلد ہی اس ڈیوائس کا انسانوں پر بھی تجربہ کریں گے۔ان کاکہنا ہے کہ مصنوعی دل کی مدد سے کئی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ بھارت سے پہلے امریکا میں بھی مصنوعی دل تیار کیا جا چکا ہے۔ جس کی قیمت تیس لاکھ روپے ہے۔قیمتی ڈیوائس ہونے کی وجہ سے یہ مصنوعی دل عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہے۔