بھارتی وزیر داخلہ بھی بنا "جوتے "کا شکار

فخرنوید

محفلین
1100597801-1.jpg
 
ظفری

لائبریرین
وڈیو میں‌ بہت واضع ہے کہ جرنیل سنگھ نے وزیر کو جوتا مارا نہیں ۔۔۔ بلکہ وزیر کے انتہائی دائیں طرف جوتا اچھالا تھا ۔ پہلی قطار اور سامنے‌ موجود ہونے کے باوجود جوتا نہیں لگا یہ ناممکن تھا ۔ یہ صرف نفرت کا اظہار تھا جو اس نے جوتا وزیر کی طرف اچھال کر کیا ۔ ویسے جوتا لگ بھی جاتا تو کوئی کاری ضرب نہیں‌ لگنی تھی کہ جوتا نائکی کی طرح اسپورٹس جوتا تھا ۔ جو بہت ہلکا ہوتا ہے ۔ ;)
 
قمراحمد

آپ سو فیصد درست فرما رہے ہیں ظفری بھائی۔۔۔ :thumbsup2: جوتا "بے غیرت بش" کو اور "ارباب غلام رحیم" کومارا گیا تھا۔۔۔ بھارتی وزیر کو جوتا مارا نہیں گیا بلکہ نفرت اور احتجاج کر طور پر اِس بات کا خیال رکھ کر اچھالا گیا ہے کے بھارتی وزیر کے منہ پر نا لگے اور ایک فاصلے پر چہرے کے سامنے سے گزر جائے۔۔۔ ویسے کیا اُس وقت دن کے 12 تو نہیں بج رہے تھے؟؟؟:rollingonthefloor: کے سردار جی کا خاص ٹائم آگیا تھا۔۔ :laughing:
 
زین

لائبریرین
میری نظر سے آج ایک خبر گزری تھی اب ٹھیک سے یاد نہیں آرہا ۔ ایک تنظیم نے مذکورہ صحافی کو امر تسر سے انتخاب لڑنے کے لئے پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان یا شاید فیصلہ کیا تھا۔
 
بھارتی سکھ تنظیم "اکالی دل" نے جرنیل سنگھ کو ان کے "عظیم" کارنامے پر 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کو لوک سبھا کا ٹکٹ دینے کا اعلان بھی شاید اسی تنظیم نے کیا ہے۔ :grin:
 
Top