ابھی اوپر ہی یہ تبصرہ موجود ہے۔آپ کا یہ تبصرہ اس دھاگے پر مجھے کہیں نظر نہیں آیا ۔
اگر میری نظروں سے کسی وجہ سے اوجھل رہ گیا ہو تو برائے مہربانی اس پوسٹ کی نشاندہی کردیں ۔
آپ معلوم نہیں کس "مندرجہ بالا پوسٹ " کی بات کررہے ہیں ۔مگر میں نے آپ کے شروع کے تبصرے سے یہی ظاہر ہو رہا ہے کہ آپ پورے بھارت کو گھسیٹ رہے ہیں ۔ میں نے آپ کے اسی رحجان پر اشارہ کیا ہے ۔ بعد میں آپ نے کب اور کس پیرائے میں اپنی بات کی وضاحت کی ۔ اس سے میں لاعلم ہوں ۔
میں نے کہا ناں کہ آپ کے تبصرے تو ہوتے ہی ہیں بہت دلچسپ مگر آپ اکثر جو منطقیں بھی پیش کرتے ہیں ۔ وہ بھی سنہرے اقوال میں لکھے جانے کے قابل ہوتے ہیں ۔
مجھے سمجھایئے کہ ۔۔۔۔ میں اگر شراب کی لت پر اپنی پسندیدگی کا ا ظہارکروں مگر اس لت سے میرا متفق نہ ہونا کس بات کو ظاہر کرے گا ۔
دیکھئے جیسے میں نے مثال دی لانگ مارچ کے مخلص کارکنوں کی ۔ وہ اپنی دانست میں پاکستان کی بہتری کے لئے نکلے ہیں اس لئے میں انکے جذبے کی قدر کرتے ہوئے ان کے جذبے کو پسند کرتا ہوں مگر چونکہ میں اس راستے کو پاکستان کی بہتری کا مناسب راستہ نہیں سمجھتا اس لئے میں ان سے متفق نہیں ہوں کہ میں بھی ان کی طرح لانگ مارچ کروں۔مثلاً اسی دھاگے کو لے لیں تو میں پورے بھارت کو انتہا پسند نہیں سمجھتا البتہ جو لوگ وہاں انتہا پسند ہیں ان سے خبردار رہنا ضروری سمجھتا ہوں۔
اور اس کو جمہوری رویہ بھی کہتے ہیں۔
پسند کرنے مگر متفق نا ہونے کی بہت بڑی مثال آئمہ اربعہ کے فروعی اختلافات بھی ہیں۔
اس معاملے میں آپ کی شراب والی مثال درست نہیں ہے۔