بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار۔

آلودگی کے حوالے سے برطانوی ادارے لینسٹ میڈیکل جنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آبی، فضائی اور ماحولیاتی آلودگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دنیا بھر ہونے والی جنگوں، غذائی قلت اور گندے پانی سے سالانہ ہونے والی اموات سے زیادہ ہیں۔

2015 میں دنیا بھر میں 90 لاکھ افراد ماحولیاتی آلودگی کے باعث ہلاک ہوئے۔

india%20pollution_L1.JPG

آلودگی سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں بھارت کا پہلا نمبر ہے جہاں صرف 2015 میں 25 لاکھ افراد آلودہ ماحول کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جب کہ بھارتی فضاؤں میں زہریلی مادوں نے ہر چوتھے شہری کو متاثر کیا ہے۔

آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں چین دوسرے نمبر ہے جہاں 2015 میں 18لاکھ افراد ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے قبل ازوقت زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

india%20pollution_L2.JPG

ماحولیاتی آلودگی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں بنگلادیش ،شمالی کوریا، جنوبی سوڈان،ہیٹی،افریقی ریجن اور جنوبی ایشیائی ممالک شامل ہیں۔
روزنامہ جنگ
 
اس آلودگی کی وجہ غالبا صنعتی ترقی ہے ۔ زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب بغیر صنعتی ترقی کے ہی ہوا آلودہ ہو یا جگہ جگہ کچرا بکھرا ہو۔
 

فہد اشرف

محفلین
کہیں کوئی شہروں کی فہرست دیکھی تھی تو دہلی پہلے نمبر پر تھا۔
فہد اشرف بھائی ایسا ہی ہے؟
جی دہلی کا حال بہت خراب ہے، اسی وجہ سے پچھلے دنوں سپریم کورٹ نے دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن میں دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر پابندی عائد کر دی تھی، اس سے پہلے دہلی حکومت نے ٹریفک میں جفت طاق فارمولا لگایا تھا یعنی ایک دن جفت نمبر والی گاڑیاں چلیں گی اور ایک دن طاق
 
Top