حاتم راجپوت
لائبریرین
پھاڑی جانے والی پینٹگزمیں معروف پاکستانی آرٹسٹ منصور راہی، عرفان گل دھری، عقیل سولنگی اور ثنا ارجمند کی پینٹگز بھی شامل تھیں۔ فائل فوٹو
بھارتی شہر احمدآباد میں ہندو تنظیم کے ارکان نے پاکستان سے تعصب کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے آرٹ گیلری پر دھاوا بول کر پاکستانی مصوروں کے قیمتی فن پاروں کو پھاڑ ڈالا۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے علم بردار ملک کے شہر احمد آباد کی معروف آرٹ گیلری “احمد آباد نی گوفا” میں پاکستانی اور بھارتی مصوروں کے فن پاروں کی نمائش میں انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کے 10 سے زائد دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا اور نمائش کے لئے پیش کی گئی پاکستانی مصوروں کی 30 پینٹگز کو دیواروں سے اکھاڑ کر انہیں پھاڑ دیا۔
بھارتی انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی مصوروں کی تصاویر کے لیے کسی بھی آرٹ گیلری میں کوئی جگہ نہیں ہے، وہ اپنے فن کا مظاہرہ اپنے ہی ملک میں ہی کریں۔ پھاڑ دی جانے والی پینٹگزمیں معروف پاکستانی آرٹسٹ منصور راہی، عرفان گل دھری، عقیل سولنگی اور ثنا ارجمند کی پینٹگز بھی شامل تھیں ۔
حوالہ ربط۔