مسلم لیگ ن کے سینٹر جعفر اقبال نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر سالانہ 12 ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے؟ جس پر پی پی پی اور اے این پی کے ارکان مشتعل ہو گئے ۔ تفصیل یوں ہے:
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے نقطہ اعتراض پر کہا بھارت صرف کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر سالانہ بارہ ارب روپے خرچ کرتا ہے اگر ہم نے کوئی اور ڈیم تعمیر نہ کیا تو آئندہ دس برسوں میں پاکستان کو خشک سالی کا سامنا ہو سکتا ہے ان کے اس بیان پر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز نے شور و غوغا شروع کر دیا، (ق) لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کالا باغ ڈیم کی مخالفت ہی کیوں اس ڈیم پر اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر عبدالنبی بنگش کا کہنا تھا کالا باغ ڈیم کیخلاف تین صوبائی اسمبلیاں متفقہ قراردادیں پاس کر چکی ہیں اور ایسے متنازعہ مسئلے کو چھیڑ کر حکومت خواہ مخواہ ماحول خراب نہ کرے ۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مختار دھامڑا کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر واضح کریں بھارت نے کس کو کالا باغ ڈیم کی مخالفت کیلئے فنڈز فراہم کیئے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-10-30/page-1/detail-38
آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟