ہمت علی نے کہا:
اگرچہ بھارت کی ترقی بھی کوئی متاثر کن نہیں اور وہاں غربت بے انتہا ہے مگر ان کی مجموعی ترقی کا راز جاگیر دارنہ نظام کا خاتمہ، سیاسی نظام کا تسلسل اور غیر فوجی عوامی حکومت کا ہونا ہے۔
بھائی جی،
خالی سیاسی جمہوریت سے میرے خیال میں کچھ نہیں ہوا کرتا اور نہ ہی کوئی ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔ اسکی مثال صوبہ بہار انڈیا کے آپ کے سامنے ہے جہاں اگرچہ مستقل سیاسی جمہوری نظام رائج رہا مگر وہاں کوئی بھی ادارہ مضبوط نہیں ہو پایا اور کرپشن وغیرہ پاکستان سے کسی طرح کم نہیں ہے۔
انڈیا کی ترقی کی سب سے بڑی وجہ میرے نزدیک انکا "تعلیمی نظام" تھا جو کہ یورپ اور امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ رہا ہے (کمپیٹیشن کی وجہ سے IIT میں وہ سٹوڈنٹ جاتے ہیں کہ جنکا مقابلہ امریکا اور یورپ کی یونیورسٹیز بھی مشکل سے کرتی ہیں۔
اس تعلیمی نظام کی وجہ سے انڈیا میں ہر سال ڈھائی سے تین لاکھ انجینیر تیار ہوتے ہیں جن میں سے بہت سارے باہر نکل جاتے ہیں۔ اسی تعلیمی نظام کی وجہ سے انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بوووم کے دور میں بھرپور فائدہ اٹھایا اور آج بھی آپ انڈین اکانومی دیکھیں تو انکی ایکسپورٹ میں شاید سافٹ ویئر پہلے نمبر پر ہو۔
انڈیا کے مقابلے میں ہمارا تعلیمی نظام شرمندگی کی حد تک ناکارہ ہے۔ شاید ہر سال ہم دو ہزار انجینئر ہی تیار کرتے ہوں۔ البتہ آئی ٹی میں اب پاکستان نے بھی ترقی کی ہے۔ لیکن بہرحال ہماری یونیورسٹیز انڈین آئی آئی ٹی کے معیار کی نہیں ہیں۔