بھدہ وجود

ماہا عطا

محفلین
تم سمھجدار ہو نہ بہت اسی لیئے سمجھ گئی
بہت شکریہ ماہا :)
اوئے اوئے رونا نہیں پالا شا بےبی :p

اب پالا شا بے بی بول دیا نہ خوش ہو گئی
نیلم۔۔۔
hug.gif
 

نیلم

محفلین
’’ابا اک گل تو بتا۔۔۔۔‘‘تجھے اپنے کام سے عشق ہے،تو پوری محنت اور لگن سے پانڈے(برتن) بناتا ہے،فیر وی کسی نہ کسی میں کوئی خرابی تو رہ جاتی ہوگی۔۔ ’’ابا میں سوچتی ہوں کیا نقصان والے پانڈوں کا بھی کوئی خریدار ہوگا۔‘‘
’’ہاں پتر! بس چھوٹی سی گاگر ہے جسکا منہ تھوڑا سا ٹیڑھا ہو گیا تھا۔ اسے ابھی تک کسی نے نہیں خریدا لیکن کوئی بات نہیں۔ کوئی نہ کوئی اسے بھی خرید لے گا۔‘‘ اللہ دتا کے لہجے میں لہجے میں ایک امید و یقین کا جہاں آباد تھا۔
’’ابا! تُو اس گاگر کو پھینک کیوں نہیں دیتا۔۔۔۔‘‘ اس نے استہزائیہ انداز میں مشورہ دیا۔
’’لے ! میں اپنی بنائی چیز کو کیوں پھینک دوں۔ میرے محنت کش ہاتھوں نے اسے پوری محبت لگن اور محنت سے بنایا ہے۔ میں اپنی بنائی ہوئی چیز کو کسی اور کی نظر سے نہیں دیکھتا۔ وہ ہزار بد شکلی ہو لیکن مجھے تو اچھی لگتی ہے۔ مجھے کسی اور سے کیا لینا دینا۔‘‘ اللہ دتا، جمیلہ مائی کی طرح شکرو قناعت کی نعمت سے مالامال تھا۔
’’ ابا! فیر اسکا مطلب ہے کہ جب تجھے اپنے ہاتھ سے بنائی ایک چھوٹی سی گاگر سے اتنا پیار ہے تو میں تو کتنی ہی عجیب یا مضحکہ خیز کیوں نہ لگوں، لیکن اس رب کو تو سکینہ کبڑی سے پیار ہوگا ناں۔۔۔‘‘
’’سکینہ! ایسی باتیں نہ کیا کر۔‘‘ اللہ دتا کا دل دکھ کے گہرے احساس سے بھر گیا تھا۔’’ اللہ کو اپنی ساری مخلوق سے پیار ہے۔ وہ بندے کی شکل سے نہیں اسکے اعمال سے پیار کرتا ہے۔ بس اپنا ایمان پختہ رکھ اور اللہ کی ذات پر کبھی شک نہ کرنا۔‘‘
(صائمہ اکرم کے ناول ’’دیمک زدہ محبت‘‘ کا ایک منظر)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
و
انسان کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردینے والے اقتباسات۔۔۔!
یہی بھدا وجود انجام کار کے اعتبار سے سب سے بہترین حالت مین رہا۔۔بےشک ۔انسان کی بہترین میراث اس کے اچھے اعمال ہی تو ہین جو کبھی فنا نہین ہوتے۔۔باقی تو ہر ایک چیز کو زوال ہے۔۔
پیرہن خوشنما ہو۔۔ظاہر بہترین ہو من اجلا نہ تو خسارہ ہی خسارہ۔۔۔!
بہت خوب نیلم۔۔! :)
 

نیلم

محفلین
و
انسان کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردینے والے اقتباسات۔۔۔ !
یہی بھدا وجود انجام کار کے اعتبار سے سب سے بہترین حالت مین رہا۔۔بےشک ۔انسان کی بہترین میراث اس کے اچھے اعمال ہی تو ہین جو کبھی فنا نہین ہوتے۔۔باقی تو ہر ایک چیز کو زوال ہے۔۔
پیرہن خوشنما ہو۔۔ظاہر بہترین ہو من اجلا نہ تو خسارہ ہی خسارہ۔۔۔ !
بہت خوب نیلم۔۔! :)
بہت شکریہ عینی :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
محبت ہوتی ہی دیمک زدہ ہے۔۔۔ گر اک طرفہ ہو۔۔۔ اور دوطرفہ کبھی ہوتی ہی نہیں۔۔۔ وقت کے سمندر میں اپنے اپنے مفادات کے بھنور میں لوگ اوجھل ہوجاتے ہیں۔۔ :)
 
Top