ہندوستان میں ہندی بولنے والے تے نات تلفظ کرتے ہیں اور ہم جیسے نان نہاد ثقہ لوگ اسے ہندی والوں کا بگاڑا ہوا لفظ سمجھتے تھے۔اب معلوم ہوا کہ یہ تلفظ با قاعدہ بھی اردو میں رائج ہو گیا ہے۔
ویسے یہ ضروری نہیں کہ ہر عربی لفظ کا وہی درست تلفظ اردو میں بھی رائج ہو۔بیگُم کی مثال اچھی دی گئی ہے اس ضمن میں ۔ ویسے بیگم پر یہ بھی یاد آیا کہ خانم اور بیگم بالترتیب خان اور بیگ یعنی پتھان اور مغلوں کے لئے مخصوص تھیں۔ مگر بعد میں بیگم بطور نام بھی رکھا جانے لگا، اور پھر مزید یہ کہ مسز کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جانے لگا!