بھلکڑ

ملائکہ

محفلین
کونسے کام گھر کے کام میرے بھی ہین میں ہفتے میں 1 گھنٹے مین سارے کر دیتا ہون
آپ تو ایک ہی دفعہ پکا کر فریز کرلیتے ہوں گے خواتین تو ہر کام نفاست سے کرتی ہیں اور فریش کھانا بناتی ہیں جو کہ بہت ٹائم لیتا ہے اور اکثر میں کوئی نا کوئی سویٹ ڈش بھی بنا کر فیریج میں رکھ دیتی ہوں جس دن یونیوورسٹی سے چھٹی ہوتی ہے ورنہ دوستوں اور پڑھائی میں ٹائم نکل جاتا ہے
 
عسکری

معطل
یہ سی ایف آئی ٹی کیا بلا ہے؟ :)
:atwitsend: میں بھی کیا بول جاتا ہوں یار
یہ جی مخفف ہے کنٹرولڈ فلائٹ ان ٹو ٹیرین ۔ مطلب اچھا بھلا اڑتا ہوا جہاز جو پائلٹ کے کنٹرول میں ہو بغیر کسی بات کے زمین پہاڑ یا پانی میں جا ٹکرائے ۔مطلب پائلٹ جہاز کو نوٹس ہی نا کرے سب کچھ ٹھیک سمجھتا رہے اور پھر یکدم جہاز خطرے کے قریب ہو جائے جہاں سے واپسی نا ممکن ہو :roll:۔ ائیر بلیو فلائٹ 202 مارگلہ پر سی ایف آئی ٹی کریش ہوئی تھی ۔ اب تک سی ایف آئی ٹی کریش سے ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں اور ستر کے قریب جہاز ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کچھ عرصہ قبل بی بی سی کی اردو سائٹ پر دیکھا تھا کہ انہوں نے ایک سروے کیا تھا۔ تقریباً 45 فیصد افراد کام کے وقت کسی نہ کسی نشے یا منشیات کے زیر اثر تھے۔ ان میں ٹرین ڈرائیور، سرجن، استاد، پائلٹ وغیرہ، غرض ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد شامل تھے۔ ابھی اس کا لنک نہیں مل رہا ورنہ وہ بھی لگا دیتا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بیلی لینڈنگ اگر ٹیکنیکل فالٹ نہ ہو تو عام طور پر ٹچ اینڈ گو کی پریکٹس کے وقت ہوتا ہے۔ یعنی بار بار نیچے جہاز کو رن وے تک لانا اور پھر اوپر لے جانا۔ یعنی پائلٹ کا ہاتھ سیدھا کرا رہے ہوتے ہیں۔ اس لئے آخری لینڈنگ کے وقت اکثر گیئر نیچے کرنا بھول جاتا ہے :)
 
عسکری

معطل
کافی عرصہ قبل یہ خبر پڑھی تھی لاہور یا شائد اسلام آباد میں لینڈنگ ہوئی تھی
اے پی - اے وائی ڈبلیو بوئنگ-747-200 جناب ۔ بیلی لینڈنگ ہوئی تھی اسلام آباد میں کیونکہ کریو لینڈنگ گیئر نیچے کرنا بھول گیا تھا ۔ جہاز ریپئیر ہو گیا تھا اور حال ہیں ریٹائرڈ ہوا ہے ۔ کسی کو ایسے الزام نہیں دیا جا سکتا ایسا کئی بار ہوتا ہے جب پائلٹ یا فرسٹ آفیسرز کسی سٹریس ٹینشن یا نیند کی کمی کی وجہ سے ایسا کریں اب جبکہ بہت ہی زور دار وارننگ ملتی ہے لینڈنگ گئیر اوپر یا نیچے نا کرنے کی تب بھی بھول جاتے ہیں ۔ حال ہی میں بگرام ائیر بیس پر امریکی س-17 نے ایسی لینڈنگ کی ہے اور 2006 میں ڈیگو گارشیا مین امریکی ائیر فورس کے بی ون بی لانسر نے ایسا کیا ہے ۔

apayw1b_acdp1.jpg

apayw2b_acdp1.jpg

بگرام ائیر بیس پر امریکی سی-17
crippled-c-17_bagram-air-field_photo-gallery_01.jpg

ڈیگو گارشیا پر امریکی لانسر
B1Boner.jpg
 
عسکری

معطل
بیلی لینڈنگ اگر ٹیکنیکل فالٹ نہ ہو تو عام طور پر ٹچ اینڈ گو کی پریکٹس کے وقت ہوتا ہے۔ یعنی بار بار نیچے جہاز کو رن وے تک لانا اور پھر اوپر لے جانا۔ یعنی پائلٹ کا ہاتھ سیدھا کرا رہے ہوتے ہیں۔ اس لئے آخری لینڈنگ کے وقت اکثر گیئر نیچے کرنا بھول جاتا ہے :)
اتنے بھی کاکے نہیں ہوتے :laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ جو حادثہ اسلام آباد میں ہوا تھا بیلی لینڈنگ والا، اس میں سراسر پائلٹ کا قصور تھا۔ گو کہ فنی خرابی ہوئی تھی لیکن سکائی روم والا کہہ رہا ہے کہ پہیے نہیں کھلے جبکہ پائلٹ کا اصرار تھا کہ مجھے سگنل مل رہا ہے کہ پہیے کھلے ہوئے ہیں۔ سکائی روم کے بار بار کہنے پر بھی اس نے جہاز اتار دیا۔ تب اس کو معلوم ہوا کہ سکائی روم والا صحیح کہہ رہا تھا۔

اتنا مجھے علم ہے کہ پائلٹ کا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ کتنے عرصے کے لیے کیا تھا، مجھے اس کا علم نہیں۔
 
بعض اوقات یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ لینڈنگ گئیر کا لائٹ انڈیکیٹر یا تو کام نہیں کر رہا ہوتا (اور لینڈنگ گئیر یعنی پہیئے نیچے ہوتے ہوئے بھی پائلٹ کو نہیں پتہ چلتا) یا پھر اس کی لائٹ غلط طور پر جل رہی ہوتی ہے۔ بعض اوقات لینڈنگ گئیر نیچے ہو جاتا ہے لیکن لاک نہیں ہو پاتا، جس کی وجہ سے بھی لینڈنگ گئیر کی لائٹ نہیں جل پاتی۔ غرض بے شما رمسائل ہو سکتے ہیں اور جتنا پرانا جہاز، اتنی زیادہ بیماریاں
 
Top