تعارف بھلے دنوں کی بات ہے

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم!
ہمیں محفل پہ 5 ماہ گزر چکے ہیں مگر تعارف نہیں دیا اب تک۔
تعارف دینے کی تحریک @چھوٹاغالب کی پیدا کردہ ہے۔
ویسے تو
اپنے تعارف کے لئے بس اتنا کافی ہے بلال
ہم اس سے ہٹ کے چلتے ہیں جو رستہ عام ہو جائے

مگر تفصیلی تعارف دینا لازم ہے کہ رسمِ دنیا بھی ہے دستور بھی ہے

نام ہے ہمارا محمد بلال اعظم۔
پنجاب کے شہر ساہیوال سے تعلق ہے۔
ایف ایس سی پری انجینئرنگ سے فارغ ہوا ہوں۔ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے پر تول رہا ہے۔
شاعری کا شوق تب سے ہے جب ہم میٹرک کا شغل فرماتے تھے۔
اسی شوق نے ہمیں عروض نگاری کے نام سے آشنا کروایا۔
یہی شوق ہمیں اردو محفل پہ لایا۔
اسی شوق نے ہمیں استادِ محترم الف عین اور جناب محمد وارث صاحب سے ملوایا جو کہ ہماری بہت بڑی خوش قسمتی ہے۔
اسی شوق کی وجہ سے ہم رشتہ داروں میں ایک شریف انسان کے طور پہ متعارف ہوئے۔:)
اسی شوق نے کئی دفعہ ڈانٹ بھی پڑوائی۔
غرض کہ یہ شوق ہو گا تو کتنے شوق نہ ہوں گے۔
شاعری میں علامہ اقبال اور احمد فراز سے ع ش ق ہے۔
علامہ اقبال سے تو تب کا تعارف ہے جب سے لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری پڑھنی شروع کی۔
فراز سے تعارف تب ہوا جب سے ہم نے مہدی حسن کی رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ اور اب کہ ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں سنی۔
اور اب تو یہ محبت یا عشق جو مرضی کہہ لیں اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ بس نہ ہی پوچھیں۔(اب پوچھیے گا بھی مت):D
میرا خیال ہے کہ بہت ہو گیا۔ اب اور کیا سناؤں
دھاگہِ تعارفِ بلال اب کس کو دکھاؤں بلال:p
نیند پیاری ہے مری محفل کے فنکاروں کو
 

پپو

محفلین
بلال بھائی اللہ تعالیٰ آپکے شوق کو اور بڑھائے یہ آپ کو حقیقت آشنا کر دے گا اگر اخلاص اور عدل شامل حال رہا اردو محفل پر خؤش آمدید امید اچھے ساتھی ثابت ہونگے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب اپنے عزیز شاگرد کو کیسے خو ًش آمدید کہوں؟ اس لئے نہیں کہتا

واہ آج کے دن بلکہ اس مہینے، نہیں نہیں بلکہ جب سے محفل پہ آیا ہوں
یہ سب سے بڑی خوشی کا مقام ہے میرے لئے کہ میں آپ کے عزیز شاگردوں کی لسٹ میں شامل ہو چکا ہوں۔
بہت بہت شکریہ آپ کا۔
اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پہ ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین!
 
Top