نبیل
تکنیکی معاون
جرمنی کی آٹو بان، یعنی موٹر وے پر گاڑیوں میں ریڈیو آن رہتا ہے جہاں وقفے وقفے سے ٹریفک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات بھی ملتی رہتی ہیں۔ کبھی کبھار پتا چلتا ہے کہ فلانی سڑک پر ایک بھوت ڈرائیور جا رہا ہے۔ اس کا جرمن ترجمہ Geisterfahrer ہے۔ بظاہر مزاحیہ معلوم ہونے والی یہ خبر اصل میں خوفناک ہوتی ہے۔ جرمنی کی آٹو بان جہاں پر سپیڈ لمٹ نہیں ہے، وہاں کچھ لوگ غلطی سے ٹریفک کی مخالف سمت میں سڑک پر داخل ہو جاتے ہیں اور یوں ایک بڑے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔ انہی کو بہت ڈارائیور کہا جاتا ہے۔ آٹو بان پر واپس مڑنے کا کوئی امکان موجود نہیں ہوتا ہے اور آٹو بان سے باہر اگلے ایگزٹ پر ہی نکلا جا سکتا ہے جو کافی دور بھی ہو سکتا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں بھی اسی طرح کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔