بھوت

یہ میری چھوٹی بہن نے لکھا ہے اور من و عن لکھ رہا ہوں

بھوت

ایک شٍٍٍٍٍٍٍخص ریل کے فسٹ کلاس کمپارٹمنٹ میں تنہا سفر کر رھاتھااور بھوتوں کی کہانیوں کی کتاب کا مطالعے کر رہا تھا کے گاڈی ایک سٹیشن پر رکی _اور ایک دوسرا مسافراس کمپارٹمنٹ میں داخل ہوااور خاموشی سے سامنے والی سیٹ پر بئٹھ گی
گاڑی چلتے چلتے ایک بڑے گھنے اور خوفناک جنگل میں داخل ہوئ اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا_پہلے مسافر نے بجلی کا بٹن دبا کر کمرے میں روشنی کی _اتنے میں دوسرے مسافر نے اس سے پوچھا _‘‘ کیا آپ بھوت پریت کے وجود میں یقین رکھتے ہں‘‘
‘‘جی نہں _‘‘ پہلے مسافر نے جواب دیا _
‘‘لیکن میرے خیال میں تو بھوت پریت کا وجود ہے‘‘_
اتنا کہتے ہی وہ شخص غایب ہو گیا _پہلا مسافر حیرت اور خوف میں ڈوبا یے سوچنے لگا ۔۔۔۔۔۔۔‘‘شاید وہ شخص بھوت ہی تھا‘‘_
 

مہوش علی

لائبریرین
محب،
آپ اپنی بہن کو ہماری طرف سے بہت سا پیار کیجیئے گا۔۔۔۔ اور کہیئے گا کہ وہ ایسے ہی مزید لکھ لکھ کر ہمارے لیے بھیجتی رہے۔
 
اس وقت ساتویں جماعت میں ہے اور امتحان ہو رہے ہیں اس کے ۔ جلد ہی زیادہ پوسٹس کے ساتھ آئے گی :)
 
یہ لطیفہ جہاں تک مجھے یاد ہے کہ ہمارے کالج میگزین میں چھپا تھا غالباُ 1990 کی بات ہے۔
برا نہ منائیے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
افتخار راجہ نے کہا:
یہ لطیفہ جہاں تک مجھے یاد ہے کہ ہمارے کالج میگزین میں چھپا تھا غالباُ 1990 کی بات ہے۔
برا نہ منائیے گا۔
ریکارڈ کی درستگی کے لئے عرض ہے کہ یہ 1990 میں‌بھی چھپا تھا۔ باقی 7ویں جماعت کی بچی نے تو وہ نہیں پڑھا ہوگا ناں‌۔
قیصرانی :lol:
 

F@rzana

محفلین
سب کو خبر ہے کہ کہاں سے آتے ہیں “ اٹلی“ بتا کر بھلا آپ نے کون سا تیر مارا۔۔۔!
ذرا اپنی پکار پہ ان کو کھینچ کر دوبارہ لائیں، ہم تو تب جانیں!
آج کل اپنی ڈاکٹری بڑھانے میں اتنے مشغول ہیں کہ شاذ و نادر دکھائی دیتے ہیں۔۔۔۔!
میرے خیال سے انہوں نے ابھی تک آپ کو اپنا سوالنامہ بھی نہیں بھیجا،
ہمارا تو ناطقہ بند کردیا تھا سوال کر کر کر کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال کر کر کے۔۔۔۔۔آپ کیوں بچے ہوئے ہیں؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ میرا “ٹریڈ سیکرٹ“ ہے۔ مگر ہر وہ بندی یا بندہ سوال کر چکا ہے جس سے توقع نہیں تھی۔ سوائے آپ کے۔ خیر اگلے ہفتے آپ سے بھی سوال کی توقع ہے۔ ویسے ڈاکٹر صاحب تو کافی “شریف“نما ڈاکٹر ہیں۔
قیصرانی
 

F@rzana

محفلین
ہی ہی ہی :lol:
“شریف نما ڈاکٹر“ آپ سب کا ہی Surnameشریف نہیں ہو تا ناں؟
مثلا: قیصرانی شریف، محب شریف، شمشاد شریف
توبہ،
آپ واقعی بہت Fun loving personلگتے ہیں۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
محب بھائی سے معذرت کے ساتھ
یہ میری چھوٹی بہن نے لکھا ہے اور من و عن لکھ رہا ہوں
بھوتنی
ایک شٍٍٍٍٍٍٍخص ریل کے فرسٹ کلاس کمپارٹمنٹ میں تنہا سفر کر رھاتھااور بھوتنیوں کی کہانیوں کی کتاب کا مطالعہ کر رہا تھا کے گاڑی ایک سٹیشن پر رکی ۔اور ایک دوسرا مسافراس کمپارٹمنٹ میں داخل ہوااور خاموشی سے سامنے والی سیٹ پر بیٹھ گیا
گاڑی چلتے چلتے ایک بڑے گھنے اور خوفناک جنگل میں داخل ہوئ اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔پہلے مسافر نے بجلی کا بٹن دبا کر کمرے میں روشنی کی۔اتنے میں دوسرے مسافر نے اس سے پوچھا ۔‘‘ کیا آپ بھوتنیوں پریتنیوں کے وجود میں یقین رکھتے ہں‘‘
‘‘جی نہں ۔‘‘ پہلے مسافر نے جواب دیا ۔
‘‘لیکن میرے خیال میں تو بھوتنیوں پریتنیوں کا وجود ہے‘‘۔
اتنا کہتے ہی وہ شخص غائب ہو گیا ۔پہلا مسافر حیرت اور خوف میں ڈوبا یہ سوچنے لگا ۔۔۔۔۔۔۔‘‘شاید وہ شخص بھوتنی کا ہی تھا‘‘۔
 
F@rzana نے کہا:
ہی ہی ہی :lol:
“شریف نما ڈاکٹر“ آپ سب کا ہی Surnameشریف نہیں ہو تا ناں؟
مثلا: قیصرانی شریف، محب شریف، شمشاد شریف
توبہ،
آپ واقعی بہت Fun loving personلگتے ہیں۔ :lol:

ٹھہر جاؤ فرزانہ تمہیں ٹھیک کرتا ہوں ،

فرزانہ تم تو پچھلہ پیری ہو اس لیے خوب لطف اٹھایا ہوگا اس لطیفے کا :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
محب بھائی اگر فرزانہ صاحبہ پچھلہ پیری ہیں تو آپ کا ایک ووٹ مزید کم ہو گیا ہے۔
قیصرانی
 
Top