عبدالرحمن سید
محفلین
کچھ لگتا ھے کہ خاموشی سی چھا گئی ھے، "بھولی بسری یادیں" کے بارے میں کوئی رائے یا تجویز نہیں لکھی جارھی، جس کا کہ مجھے بہت ھی شدت سے انتظار رھتا ھے،!!!!!!!!!!!!!
بہت شکریہ،شمشادبھائی،!!!!!اور ہمیں آپ کی اگلی قسط کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔
کل آپ کی چند قسطیں پڑھنے سے رہ گئی تھیں، رات کو ساری کی ساری پڑھ کر اٹھا تھا۔
اور آج آپ نے بہت غلط وقت پر اپنی کہانی کا انٹرول کر دیا۔ اگلی قسط کا شدت سے انتظار ہے۔
یہاں آ کر مجھے ممتاز مفتی مرحوم کی " علی پور کا ایلی" یاد آ رہی ہے، جس میں انہوں نے "سادی" کا ذکر کیا ہوا ہے۔
السلام علیکم
آج ہی میں نے اسکی پہلی پوسٹ پڑھی۔ بہت خوب
انشاءاللہ جلد ہی اور آہستہ آہستہ باقی کا بھی پڑھونگی۔
آپ کے احساسات وہی سمجھ سکتا ہے جو ملک سے باہر ہو۔ واقعی اس عمر میں والدین کو اولاد کی ضرورت ہوتی ہے نا کہ روپے پیسے کی۔
اللہ آپ کی یہ تمنا پوری کرے اور آپکی والدہ محترمہ کو اس سال حج کی سعادت نصیب فرمائیں۔ آمین
عجیب ہی بات ہے ایک طرف تو شمشاد جی بے صبری سے اگلی قسط کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ میں چاہ رہی ہوں کہ یہ سلسلہ کچھ دیر کے لیے موقوف ہو جائے تاکہ میں سب کچھ پڑھ لوں
شمشاد بھائی،!!!!!!!یعنی کہ " لیڈیز فرسٹ " کا اصول مار گیا۔ +رونا+
میں نے دو صفحات پڑھ لیے ۔ آپ بہت بہت کمال لکھتے ہیں۔ ماشاءاللہ۔
آجکل میں محفل میں ادھر ادھر بہت گھوم رہی ہوں اور باتونی بھی بہت ہو گئی ہوں نا۔ اسلیے چاہ کر بھی پورا نہیں کر پارہی
جب کچھ نیا لکھیں نا تو مجھے پہلے سے بتائیے گا تاکہ میں ساتھ ساتھ چلوں
تعبیر جی کہانی تو کہاں سے کہاں پہنچ گئی، اب تو میری شادی کی رسومات چل رھی ھیں اور رخصتی بھی ھونے والی ھے، اور زندگی کا ایک اھم حصہ شادی سے پہلے کا تو گزر چکا، اب دوسرا دور شادی کے بعد کا شروع ھونے والا ھے،!!!!!!!
کیا آپ کو اس موضوع کے بارے میں بذریعہ ای میل کے اطلاع نہیں ملتی، یا آپ نے اس اختیار پر پابندی لگائی ھوئی ھے،؟؟؟؟؟؟