الشفاء
لائبریرین
تلاش از ممتاز مفتی ۔۔۔
اللہ کی سول سروس میں طرح طرح کے لوگ شامل ہوتے ہیں ۔ کوئی موچی ہے، کوئی گڈریا ہے ، کوئی افسر ہے ، کوئی سادھو ہے ، کوئی فوجی ہے ، کوئی عالم ہے، کوئی بھڑوا ہے ، کوئی شاعر ہے، کوئی گداگر ہے ، کوئی سر مایہ دار ہے۔ اس سروس میں فقیر کی گڈری کی طرح ۔۔۔ ۔ طرح طرح کی "ٹلیاں " لگی ہوتی ہیں۔ یہ کھدر ہے ، یہ کمخواب ہے، یہ نائیلون ہے ، یہ زربفت ہے۔۔۔ ۔
اللہ تعالٰی نے ایسا پاکھنڈ مچا رکھا ہے کہ خلق خدا پر حیرت کا عالم طاری ہے۔
کئی ایک بزرگوں نے وجدان کی مستی کے عالم میں بھید کھولنے کی کوشش کی ۔ ایک بولا:" تیری بکل دے وچ چور۔" دوسرے نے کہا :" میں ہی تو ایک راز تھا سینہ کائنات میں ۔" تیسرا چلایا:" انالحق "۔ پھر بھی بھید نہ کُھلا۔
داتاؒ نے کہا ، میں بھید کھول دو ں گا۔
اس نے فرمایا ، کھول دو اگر کھول سکتے ہو تو ۔
داتاؒ نے ایک کتاب لکھ دی ، کشف المحجوب ، مطلب " بھید کھولو" کتاب۔
صاحبو! میں نے داتاؒ کی کتاب بھید کھولو چار پانچ دفعہ پڑھی ہےلیکن بھید نہیں کُھلا۔ جو تھوڑی سی عقل ذہن میں تھی، وہ بھی گڑبڑا گئی۔۔۔
بشکریہ مانو بلی۔۔۔