بہاروں نے میرا چمن لوٹ کر

منہاجین

محفلین
بہاروں نے میرا چمن لوٹ کر خزاں کو یہ الزام کیوں دے دیا
کسی نے چلو دشمنی کی مگر اسے دوستی نام کیوں دے دیا

میں سمجھا نہیں اے مرے ہمنشیں! سزا یہ ملی ہے مجھے کس لئے
کہ ساقی نے لب سے مرے چھین کر کسی اور کو جام کیوں دے دیا

مجھے کیا پتہ تھا کبھی عشق میں رقیبوں کو قاصد بناتے نہیں
خطا ہو گئی مجھ سے قاصد مرے ترے ہاتھ پیغام کیوں دے دیا

خدایا! یہاں ترے انصاف کے بہت میں نے چرچے سنے ہیں، مگر
سزا کی جگہ اک خطاوار کو بھلا تو نے انعام کیوں دے دیا
 
ثناءاللہ

محفلین
چوٹ پڑتی ہے تو پتھر بھی صدا دیتے ہیں

لگتا ہے کہ کوئی چوٹ کھا کہ آئیں ہیں جو اتنے دل جلانے کی بات کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے مجھے یاد پڑتا ہے کہ نبیل نے گانوں کے بول کی الگ سے کیٹگری بنانے کی بات کی تھی اور آپ نے اس کی حمایت کی تھی اب آپ خود اس ٹیم کا حصہ ھیں تو اس کے لیے الگ سے چوپال قائم کردیں
 
سیفی

محفلین
ثناءاللہ نے کہا:

ثناء بھائی!!

اگر کسی غزل کو کوئی گویا گا بھی دے تو وہ غزل کی کیٹگری سے نہیں نکلتی۔
تھوڑا ہاتھ ہولا رکھیں ورنہ فیض اور تابش کی بہت سی غزلیں خارج ہو جائیں گی۔۔۔۔
 
ثناءاللہ

محفلین
سیفی نے کہا:
ثناء بھائی!!

اگر کسی غزل کو کوئی گویا گا بھی دے تو وہ غزل کی کیٹگری سے نہیں نکلتی۔
تھوڑا ہاتھ ہولا رکھیں ورنہ فیض اور تابش کی بہت سی غزلیں خارج ہو جائیں گی۔۔۔۔

جناب ہم کیا ہیں اور ہماری اوقات کیا ہے کہ فیض اور تابش کی گائی ہوئی غزلوں کو صنف غزل نکالیں وہ بات ہوئی تھی صرف گانوں کے بول کی الگ سے کیٹگری بنانے کی
 
Top