بہاروں کو خزاں ہونے میں کتنی دیر لگتی ہے - طاہرہ صفی

کاشفی

محفلین
غزل
( طاہرہ صفی)

بہاروں کو خزاں ہونے میں کتنی دیر لگتی ہے
یقیں کو بھی گماں ہونے میں کتنی دیر لگتی ہے

اگر اس کی عنایت ہو، جو ہو اس کا کرم شامل
تو ذرے کو جہاں ہونے میں‌کتنی دیر لگتی ہے

ہوائیں رُخ بدل لیں تو بچیں گے آشیانے بھی
کہ منظر کو دھواں ہونے میں کتنی دیر لگتی ہے

جہاں نیت بدل جائے، گواہی بھی بدل جائے
زباں سے بے زباں ہونے میں‌کتنی دیر لگتی ہے

جنہوں نے لعل کھوئے ہیں وہی مائیں بتائیں گی
کہ بچوں کو جواں ہونے میں کتنی دیر لگتی ہے
 
Top