بہاولپور - بھولی ہوئی ریاست

اوشو

لائبریرین
عسکری جی زبردست معلوماتی لڑی ہے۔ بہت شکریہ آپ کا!
کچھ چیزیں میری طرف سے بھی۔ جب بہاولپور کو صوبہ بنانے کا چرچا تھا ان دنوں نظر سےگزریں۔ اس بارے میں ویڈیوز کے لنکس۔
  • نور محل بہالپور
بہاولپور کے نور محل کو پاکستان کی فوج خرید چکی ہے اور اس کے مرکزی ہال کو بحال کر کے نمائش کے کے لیے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ملکہ نور جن کے لیے یہ محل تعمیر کیا گیا وہ خود یہاں کبھی نہیں رہیں اس کے باوجود یہ محل آنے والے وقتوں کے لیے بہاولپور کی شناخت بن گیا ہے۔
نورمحل
  • اجڑا ہوا محل
ریاست بہاولپور کے ایک عظیم الشان محل کی بربادی کی داستاں
اجڑاہوا محل
  • بہاولپور کے نوابوں کی گاڑیاں
پاکستان میں پرانی نادر اور نایاب کاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ بہاولپور کے نواب خاندان کے پاس ہے لیکن ان کی زیادہ ترکاریں پڑے پڑے ناکارہ ہوچکی ہیں۔ چند کاریں ایسی ضرور ہیں جو اب بھی سڑک پرنظر آتی ہیں لیکن ان کے مسافروں کا مقصد صرف سفر کرنا نہیں بلکہ یہ فخریہ انداز میں یہ دکھانا مقصود ہوتا ہے کہ وہ کتنی پرانی کار کے مالک ہیں۔
بہاولپور کے نوابوں کی گاڑیاں
 

عسکری

معطل
ضرور کرتی ہو گی لیکن ہمارے حکمرانوں نے ہمیں اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ ہم ہر ملک سے خیرات مانگنے لگ گئے ہیں۔
میں نے بی بی سی سے لیا تھا سکرین شاٹ تصاویر کا اس مین ایک یہ بھی تصویر تھی کہ زرعی ترقی کی وجہ سے یہ ریاست بہت امیر تھی ان دنوں ۔
 
Top