محترم اجمل صاحب، میں نے آپ کی بات پڑھی اور کسی حد تک اپنی ناقص عقل کے مطابق سمجھی
مجھے ایسا لگا کہ ہمارا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ تعلیم تو موجود ہے لیکن “ہر چند ہے کہ نہیں ہے“ والی بات ہے۔ یعنی تعلیم میں معیار ہونا، یا تعلیم بامقصد ہونا نہیں ہے۔ کیا میں درست سمجھا ہوں؟
یعنی تعلیم ہمیں صرف کمانے کی طرف کچھ سہولت دیتی ہے، ہمارے شعور کو جلا نہیں بخش رہی۔ ہماری زندگی کو آسان نہیں بنا رہی
اگر میں نے یہاں تک کچھ بات کو درست طور پر سمجھا ہے تو براہ کرم بتائیے گا تاکہ میں سلسلہ کلام کچھ اور بڑھا سکوں اور حقوق اور ان کے ساتھ جڑے فرائض کے بارے بات کچھ بڑھا سکوں