بہترین اردو بلاگ ایوارڈز کے اجرا کی تجویز

باسم

محفلین
میرا پاکستان بلاگ سے ایک تجویز
آج ہمارے ذہن میں خیال آیا کیوں ناں “بہترین اردو بلاگ” کے ایوارڈ کا اجرا کیا جائے۔ اس طرح ہو سکتا ہے موجودہ بلاگرزاور نئے لکھنے والے اردو بلاگنگ کی ترویج و ترقی کیلیے مزید جوش و خروش کا مظاہرہ کریں۔ بہترین بلاگ کو چننے کیلیے ہمارے ناقص ذہن میں سروے کا طریقہ ہی آیا ہے۔ یعنی تمام بلاگز کو سروے میں ڈال دیا جائے اور سب سے ووٹ کرنے کیلے کہا جائے۔ ایک مقررہ میعاد میں جس کو بھی زیادہ ووٹ ملیں اسے سال کے بہترین بلاگ کے ایوارڈ کا حق دار قرار دے دیا جائے۔ اس سروے پر اگر ووٹنگ خفیہ رکھی جائے تو زیادہ مناسب رہے گا۔ ہمارے پاس جو سروے ہے اس میں ایسی کوئی آپشن نہیں ہے۔ اس لیے ہم تو اسے خفیہ نہیں رکھ پائیں گے اب پتہ نہیں یہ طریقہ ٹھیک رہے گا یا نہیں۔ اگر کسی کے پاس اس سے بہترین آئیڈیا ہو تو ہم اس کو بھی اپنا سکتے ہیں۔

فی الحال چونکہ اردو بلاگز کی تعداد بہت کم ہے اس لیے یہ ایوارڈ ہم صرف ایک کیٹیگری میں ہی دیں گے۔ اگر مستقبل میں اردو بلاگز زیادہ ہوگئے تو پھر اسے مختلف شعبوں میں تقسیم کیا جاسکے گا۔

قارئین اور ساتھی بلاگرز اس مد میں ہماری رہنمائی کرسکیں تو ہم شکر گزار ہوں گے۔ اس ایوارڈ کیلے ایک مونوگرام کی بھی ضرورت پڑے گی۔ یہ مونوگرام بنانے میں اگر ساتھی بلاگر یا قاری ہماری مدد کردیں تو ان کا نام بھی شہیدوں میں لکھ دیا جائےگا۔

ہماری خواہش ہے کہ یہ ایوارڈ اردو سیارہ سے لانچ کیا جائے لیکن اگر وہ اس ذمہ داری کو نہیں لیتے تو پھرہم اپنے بلاگ پر اسے لانچ کردیں گے۔

آپ کی آرا کا انتظار رہے گا۔ آرا کا انتظار کرنے اور انہیں پرکھنے کے بعد ہم پندرہ دن میں اس ایوارڈ کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔
اس پر میری رائے
میرے ذہن میں یہ خیال کافی عرصے سے ہے اور میں اسے اردو محفل پر پیش کرنا چاہتا تھا پتا نہیں کیوں ہر بار بھول جاتا ہتھا
بہر حال ایسا ہونا چاہیے
اور اردو سیارہ سے ہی ہونا چاہیے
مونو گرام کیلیے کوشش کروں گا مگر بتایا جائے ہونا کیسا چاہیے؟
باقی تجاویز بعد میں پیش کروں گا
مثلا یہ کہ ووٹ کی شرح کچھ قارئین کی رائے پر اور کچھ منصف حضرات پر رکھا جائے
مزید یہ کہ بہترین بلاگ میں کیا خصوصیات ہونی چاہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باسم،
میں نے ایک مرتبہ بدتمیز سے اس سلسلے میں بات کی تھی اور اس نے اس آئیڈیا کو پسند بھی کیا تھا لیکن اس پر بات آگے نہیں بڑھی۔ اسے اگر کوئی پکڑ کر لائے تو وہ اس پر کام کر سکتا ہے۔
 

رند

محفلین
میرے پیارے بھائیوں پہلے مجھے یہ تو بتاؤ کہ بلاگ پہ لکھنا کیا چائیے میری تو سمجھ میں ہی نہیں اتا کہ انسان بلاگ پہ کیا لکھے ؟ یعنی بلاگ کا مواد کیا ہونا چائیے
 

دوست

محفلین
اچھی تجویز ہے۔
رند بلاگ آپ کی ذاتی ڈائری ہوسکتا ہے، سیاست پر ہوسکتا ہے، ٹیکنالوجی پر ہوسکتا ہے، خبروں پر ہوسکتا ہے دنیا کا ہر موضوع آپ بلاگ پر لکھ سکتےہیں۔ بات صرف یہ ہے کہ سب کچھ آپ کے ذاتی مشاہدات ہوتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
تو کیا اب تک اردو بلاگ پر کوئی انعام کہیں نہیں ہے؟ ہندوستانی زبانوں کے انعامات کی‌خبریں تو مجھے ملتی رہتی ہیں۔ 2006 کا ہندی کا انعام میرے لوکلائزیشن والے دوست روی شنکر شری واستو کو ملا تھا، یا شاید 2005 کا۔ دیکھنا پڑے گا کہ کس نے دیا تھا لیکن وہ ہر زبان کا اوارڈ تھا، یہ یاد ہے مجھے۔
روی شری واستو کی بیوی ریکھا مصور ہے، اس کے خاکےاکثر سمت میں دیتا رہتا ہوں۔ اس تازہ شمارے میں بھی اسی کے خاکے ہیں
 
السلام علیکم،

یہ واقعی ایک مستحسن قدم ہو گا۔ اور اردو بلاگنگ میں ایک اہم سنگ میل بھی۔ اس سے جہاں تمام اردو بلاگرز میں صحت مند مقابلے کا رحجان پیدا ہو گا۔ وہاں نئے بلاگرز میں بھی آگے آنے کا جوش پیدا ہو گا۔ اگر ایسا ایوارڈ ابھی تک کسی بھی ویب سائٹ یا سرکاری سطح پر نہیں ہوا، تو یہ بہتر ہو گا کسی ویب سائٹ کی جانب دیکھنے کی بجائے، ہم اردو محفل سے ہی اسکا آغاز کر دیں۔ آخر کسی کو تو بارش کا پہلا قطرہ بننا ہو گا۔ تو یہ اردو محفل کیوں نہیں۔ ہمارے پاس ماشاءاللہ بہت اچھے اچھے بلاگرز موجود ہیں۔ اور ایسے محترم بھی موجود ہیں جنھوں نے اردو کمیونٹی کے فروغ کے لئے بہت زیادہ کاوشیں کی ہیں۔

میرے خیال میں محفل پر سینئیر بلاگرز کی ایک ٹیم منتخب کی جائے، جو اس مقابلہ کے قواعد و ضوابط وضع کرے، یہ قواعد و ضوابط محفل پر پوسٹ کر کے دیگر اردو فورمز القلم، کمپیوٹنگ وغیرہ پر اسکے لنک دئیے جائیں تاکہ بنیادی قواعد و ضوابط کو ہونے والی تنقید کے نتیجے میں بہتر بنایا جاسکے، اور جو اعتراضات بے جا ہیں انکا تسلی بخش جواب دیا جاسکے۔ جب ایک دفعہ یہ مرحلہ مکمل ہو جائے تو پھر ججز صاحبان کو منتخب کیا جائے جو ہر سال بلاگز کی نامزدگیاں انکے مواد، ڈیزائن وغیرہ وغیرہ کی بنیاد پر منتخب کریں۔ اور پھر ایک خاص مدت (جس کا دورانیہ قواعد و ضوابط میں ہی طے کر لیا جائے) کے لئے اس کی آنلائن خفیہ رائے شماری کی جائے، میں باسم کی اس رائے سے متفق ہوں کہ فیصلہ مکمل طور پر ووٹوں پر نہ چھوڑا جائے، بلکہ یہ پچاس - ساٹھ فیصد ووٹوں پر اور چالیس - پچاس فیصد جج صاحبان کے ہاتھ میں ہو۔ کامیاب بلاگر کو کامیابی کا میڈل اور ویب سائٹ اسٹکر فراہم کیا جائے۔ جس کو وہ اپنے بلاگ پر چسپاں کر سکے۔

میں ابھی ابتدائی آئیڈیا کے لئے ایک ڈیزائن پیش کر رہا ہوں۔
blog.jpg



blog_pageimage.jpg
 

الف عین

لائبریرین
واقعی بہت مناسب ہے۔ اردو محفل کو میں اردو کی نمایاں ویب سائٹ سمجھتا ہوں اور واقعی یہ اس کی مستحق ہے۔ اس لئے بہتر ہو کہ ہم ہی یہ اوارڈ دیا کریں۔ اس آئڈیا کے لئے کاشف مجید کا شکریہ۔ اب دیکھیں منتظمین کیا کیا خیال ہے۔
 

باسم

محفلین
بہت شکریہ کاشف صاحب
اور میرا پاکستان پر بہت سی آراء جمع ہوئی ہیں یہاں بھی جمع کرلیتے ہیں

زیک لکھتے ہیں:
اچھا آئیڈیا ہے۔

میرا خیال ہے اس کے دو فیز ہوں۔ پہلے قارئین سے نامینیشن مانگی جائیں۔ پھر کچھ ججز (جن کے بلاگ نہ ہوں یا پھر ایوارڈ سے مستثنٰی ہوں) وہ ان میں سے 5 بلاگ سیلکٹ کریں۔ ان کو سیلکٹ کرنے میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کتنے لوگوں نے انہیں نامزد کیا۔ ان 5 پر پھر ووٹنگ کرائی جائے۔

راشد کامران لکھتے ہیں:
بہت اچھا آئیڈیا ہے اس سے کمیونٹی بھی متحرک ہوگی اور بلاگرز کو اپنے بلاگز کو بہتر بنانے کی تحریک بھی ملے گی۔۔ میں باسم کی بات بھی آگے بڑھاؤں گا کے پہلے اس پر ایک بحث کر لی جائے کے ایک اچھے بلاگ کی کیا کیا خصوصیات ہونی چاہییں اور تکنیکی سطح پر قارئین اور ججز کن چیزوں کی جانچ کے بعد کسی بلاگ کو پرکھیں گے؟‌

نعمان لکھتے ہیں:
میرے خیال میں یہ مناسب نہیں کیوں کہ ایک تو اردو بلاگز کچھ اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ دوسرا یہ کہ ان کے پاس قاری بھی اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ تو نامینیٹ کون کریگا اور ووٹ کون ڈالیگا۔ اور اتنی چھوٹی سی کمیونٹی میں مسابقت ایسی کارآمد ثابت نہیں ہوتی جیسی ہونی چاہئے۔ یہ تو ایک چھوٹی سی انجمن ستائش باہمی ہوجائیگی جس میں جس کسی کی ستائش نہ ہوئی وہی برا محسوس کریگا۔ وجہ یہ ہے کہ ہم اتنی چھوٹی سی کمیونٹی ہیں کہ سب اپنے قارئین اور ساتھی بلاگرز سے اچھی طرح واقف ہیں۔

کوئی سال دو سال اور ٹہر جائیں۔ تو کچھ اچھا لگے گا۔

قدیر احمد رانا لکھتے ہیں:
اچھا خیال ہے مگر اس کے لیے ایک سے زائد کیٹیگریز بنائی جائیں ۔ اگر ایک ہی کیٹیگری ہوگی تو سارے انعام بڑے بڑے لے جائیں گے اور ہم نامینیشن کے خواب دیکھتے رہ جائیں گے

بڑے بڑے لے جائیں گے اور ہم نامینیشن کے خواب دیکھتے رہ جائیں گے

پاکستانی لکھتے ہیں:
السلام علیکم! میں نعمان کی بات سے اتفاق کروں گا، کیونکہ اس وقت اردو بلاگرز کے پاس اتنے قاری نہیں کہ وہ کسی بلاگ کو نامینیٹ کر سکیں۔ اس وقت زیادہ تو بلاگرز ہی ایکدوسرے کے قاری ہیں اور حقیقی قاری ناپید۔

محمد شاکر عزیز لکھتے ہیں:
قارئین تو واقعی ہم خود ہی ہیں۔ خیر ہم تو اکثریت کے ساتھ ہیں۔ اگرچہ یہ اچھی شروعات ہوسکتی ہے۔ اس کی تشہیر مختلف اردو فورمز پر کرکے بھی ووٹرز کو متوجہ کیا جاسکتا ہے۔

عادل جاوید چوہدری لکھتے ہیں:
میں کسی حد تک نعمان کے تبصرے سے اتفاق کروں گا۔ لیکن ایوارڈز کا سلسلہ ضرور ہونا چائیے میرا خیال ہے شروع میں زیادہ پیچیدیگیوں میں‌نہ پڑا جائے اور سادہ رائے شماری سے ایوارڈز تقسیم کیے جائیں۔ جی ہاں میں نے ایورڈ کی بجائے ایوارڈز کا لفظ اس لیے استعمال کیا ہے کہ ایک سے زیادہ ایوارڈز دیئے جائیں یعنی مختلف کیٹیگریزی میں۔۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور شروع شروع ہی میں کسی کی دل آزاری نہ ہو جائے اسی لیے میں یہ بھی کہوں گا کہ مقابلے کو پیچیدیگیوں میں پڑ کر سخت نہ کیا جائے کیونکہ ابھی ابتدا ہے اور صرف گنتی کے لوگ ہی تو ہیں۔۔۔۔۔

خاور لکھتے ہیں:
یه ایک اچھا آئیڈیا ہے ۔
ہم آپ کے ساتھ هیں ۔
نعمان صاحب نے اس بات کی مخالفت کی ہے حالانکہ ان کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں ، میری نظر میں ۔
جہاں تک بات ہے کہ قاری کم ہیں تو میں اس بات کو مانتا ہوں مگر ہیں تو سہی کم ہی سہی ۔
میں کبهی کبهی ہفتوں تک کوئی پوسٹ نہیں لکھتا مگر کسی بهی دن میرے بلاک پر اکسیس کی تعداد صفر نہیں ہوئی ہے ۔
آگر صرف بلاگر ہی میرا بلاگ پڑہتے ہوں تو ایک پوسٹ کے بعد اگر پانچ دن کا وقفہ پڑے تو ایکسس کی تعداد زیرو ہونی چاہیے ناں جی ؟؟
مگر ایسا نه ہونا اس بات کا تبوت ہے که کچھ اور ذرائع سے بهی قارئین اکسیس کرتے ہیں ۔
کومنٹ نہ آنے کا مطلب اکسیس نہ ہونا نہیں ہے ۔
کچھ ہل چل ہونی چاہیے
آپ ہمیں بتائیں کہ ہم کیا کرسکتے ہیں ؟؟

راشد کامران لکھتے ہیں:
جہاں تک قاری کم ہونے کا تعلق ہے اس سلسلے میں دو آراء نہیں پائی جاتیں اسکا ایک حل جو میری سمجھ میں آتا ہے وہ یہ کے ہر بلاگر کم از کم ایک مزید شخص کو بلاگنگ کی طرف لے کر آئے اسطرح کم از کم بلاگرز اور قارئین کی تعداد میں‌کچھ اضافہ ہوگا۔ گو کے یہ مشکل کام ہے لیکن لوگوں کو ایک متبادل میڈیا سے آگاہ کرنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے خاص کر ایسے لوگ جو بہترین بلاگر ثابت ہوسکتے ہوں لیکن کسی بھی وجہ سے بلاگنگ نہیں کررہے۔

ساجداقبال لکھتے ہیں:
نعمان کی بات سے اتفاق کرونگا، ابھی یه بہت جلدی هوگی۔ تھوڑا عرصه صبر کرکے یه کام کیا جا سکتا هے۔

محب علوی لکھتے ہیں:
میں اس تجویز کی تائید کروں گا البتہ ایوارڈز کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے

ایوارڈ‌ز سے ایک تو ہلچل پیدا ہوگی اور کم از کم ایک گونہ خوشی کا احساس ہوگا جسے بھی ایوارڈ‌ ملے گا۔ اس پر ہم سوچ بچار کر سکتے ہیں اور بحث مباحثہ بھی اور اسے کے بعد ایک ماہ تک اس پر پوسٹس بھی لکھ سکتے ہیں ۔ اس کے بعد ووٹنگ اور ایوارڈ کا سلسلہ ہو سکتا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جناب بہت اچھا خیال ہے اس سے بلاگ لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی لیکن میرے ذہین میں بھی ایک بات ہے ۔ جب ووٹ کی بات آتی ہے تو کیا ووٹ ڈالنے کا حق صرف قاری کو ہی ہو گا یا بلاگ لکھنے والوں کو بھی ہو گا اور اس کا دورانیاں کتنا ہو گا یعنی کتنے عرصے تک ووٹ ڈال سکتے ہیں ویسے اگر بلاگ کی کیٹاگریاں بنا لی جائے تو بہتر نہیں ہو گا کیا؟ مثلاََ کچھ دوست شاعرے پر زیادہ کام کرتے ہیں کچھ لوگ ویب سائیڈ کے حوالے سے لکھتے ہیں کچھ کو شاعری پسند نہیں اور کچھ کو پسند ہے اس لے اگر ان کو الگ الگ رکھ کر انتخاب کر وائے جائے تو کیسا رہے گا شکریہ
 
کچھ عرصہ قبل محفل میں بہترین اردو بلاگر ایوارڈ کا ذکر چلا تھا۔ میرے خیال میں یہ وقت بہتر ہے اسے پھر سے تازہ کرنے کے لئے۔ میری صلاح ہے کہ ٹاپ 10 اردو بلاگرز کا ایوارڈ بنا لیا جائے اور حاملین اسے اپنے بلاگ پر محفل کے ہائپر لنک کے ساتھ آویزاں کر سکیں۔

اس کے علاوہ اگر اردو بلاگرس کی مکمل فہرست اب تک ترتیب نہ دی گئی ہو تو اسے بھی کرلینا چاہئے۔ اور ہر بلاگر کو اس کے "لاثانی اردو بلاگر نمبر" سے جانا جا سکے۔ نیز نئے اردو بلاگر اس میں آکر ریجسٹر کرکے اپنا لاثانی اردو بلاگر نمبر حاصل کر سکیں۔
 

ماوراء

محفلین
سعود، میرا پاکستان (بلاگر) نے اس کے بارے میں سوچا تھا۔ اگر ان کی طرف سے کوئی پیش رفت ہو گی تو ہم کچھ کر سکیں گے۔ اور 10 بلاگرز کے ایوارڈ؟ میرا تو خیال ہے آجکل دس بلاگر بھی ایکٹو نہیں ہیں۔

اردو بلاگرز کی لسٹ تو میں نے اور عمار نے بنائی تھی۔ اور یہ لاثانی نمبر کیسے حاصل کر سکیں گے؟ اس کے بارے میں کچھ مزید بتائیں ۔۔
 
اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ اردو بلاگر انڈیکس نام سے ایک پورٹل ترتیب دیا جائے جہاں بلاگرس آ کر ایک آن لائن فارم کی خانہ پری کریں اور خود کو ریجسٹر کرکے اپنا ریجسٹریشن نمبر (جو کہ لا ثانی ہوگا) حاصل کریں اور اگر چاہیں تو اپنے بلاگ، دستخط وغیرہ میں اپنا لاثانی اردو بلاگر نمبر استعمال کریں۔

ریجسٹریشن فارم میں درج ذیل تفصیلات پوچھی جا سکتی ہیں۔

- بلاگر نام
- برقی پتہ
- ہوم پیج (اگر کوئی ہے)
- مقام شہر/ملک (سکونت)
- بلاگ کا نام
- بلاگ کا پتہ (یو آر ایل)
- بلاگ کے زمرے
- اردو بلاگنگ کی طرف میلان کے اسباب پر نوٹ
- اردو بلاگنگ اپڈیٹ کی برقی اطلاع (منظور/نا منظور)
وغیرہ وغیرہ
 

ماوراء

محفلین
سعود، آپ اردو بلاگ لکھتے ہیں کیا؟؟

یہ پورٹل ترتیب کون دے گا؟ محفل پر بھی تھریڈ کھلا تھا شاید اس بارے میں۔ تجاویز وہاں بھی پوسٹ کریں، کیا معلوم کوئی اس بارے میں سوچے۔ میں نے تو میرا پاکستان سے کہا تھا، کہ ایوارڈز کی تجویز انہی کی تھی۔ لیکن ان کا کوئی جواب ابھی تک نہیں آیا۔
 

فہیم

لائبریرین
لیکن بہت سے اردو بلاگر ایسے بھی ہیں جو اردو محفل کا حصہ نہیں ہیں
اور اصل میں وہی ٹاپ کے بلاگر بھی ہیں۔
جیسے زکریا صاحب کے والد صاحب اور بھی کئی ایک
 
میں نے اردو بلاگ سیٹ اپ تو کر رکھا ہے پر ابھی وہاں کچھ پوسٹ نہیں کیا ہے۔ اب سوچ رہا ہوں کہ محفل میں لکھے گئے اپنے افسانچے، تک بندیاں اور بے پر کیاں جمع کر کے ایک اچھی شروعات کر سکتا ہوں۔ خیر دیکھتا ہوں کہ اس کام کی توفیق کب ہوتی ہے۔ :)

پورٹل تو میں بھی ترتیب دے سکتا ہوں اس کا مسئلہ نہیں ہے۔ پر لوگ اس بات سے اتفاق تو کریں پہلے۔
 
لیکن بہت سے اردو بلاگر ایسے بھی ہیں جو اردو محفل کا حصہ نہیں ہیں
اور اصل میں وہی ٹاپ کے بلاگر بھی ہیں۔
جیسے زکریا صاحب کے والد صاحب اور بھی کئی ایک

تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ہم انہیں ہم انہیں اردو بلاگر انڈیکس میں ریجسٹریشن کی دعوت تو دے ہی سکتے ہیں۔ اس انڈیکس کو اردو محفل کا حصہ بنایا بھی جا سکتا ہے اور نہیں بھی۔ اور ٹاپ اردو بلاگرز کا ایوارڈ بھی انہیں دیا جا سکتا ہے جو کہ ابھی محفل کے رکن نہیں ہیں۔ بس ایک دعوت نامہ بھیجنا ہوگا ان کو نامزدگی کا۔
 

ماوراء

محفلین
میں نے اردو بلاگ سیٹ اپ تو کر رکھا ہے پر ابھی وہاں کچھ پوسٹ نہیں کیا ہے۔ اب سوچ رہا ہوں کہ محفل میں لکھے گئے اپنے افسانچے، تک بندیاں اور بے پر کیاں جمع کر کے ایک اچھی شروعات کر سکتا ہوں۔ خیر دیکھتا ہوں کہ اس کام کی توفیق کب ہوتی ہے۔ :)

پورٹل تو میں بھی ترتیب دے سکتا ہوں اس کا مسئلہ نہیں ہے۔ پر لوگ اس بات سے اتفاق تو کریں پہلے۔

پھر تو مسئلہ حل ہو گیا۔ :)

آپ ایسا کریں کہ بلاگ لکھنا شروع کریں۔ اور میں میرا پاکستان سے ایک بار پھر با کرتی ہوں۔ اور آپ اس بارے میں اپنے بلاگ پر ایک پوسٹ کرنا۔ پھر وہاں دیکھتے ہیں بلاگرز کیا کہتے ہیں۔
عمار بھی امتحانوں سے فارغ ہو جائے۔ کچھ اور بلاگرز سے بھی بات کرتی ہوں۔ جولائی میں اس کو شروع کرتے ہیں۔ ابھی آپ بلاگ لکھنا شروع کریں۔ اور بلاگ پر ایوارڈز کے بارے میں بھی لکھیں۔ پھر بلاگزر کی مزید تجاویز بھی آئیں گی، ان کو بھی دیکھ سکیں گے۔

یہ پیغامات میں اسی تھریڈ میں منتقل کرتی ہوں۔ اس پر ایک جگہ بات ہو تو بہتر ہے۔
 
Top