ابن سعید بھائی اور
محسن وقار علی
عام محفلین مطلب میری طرف ہی اشارہ ہے کیا ؟؟؟
چلیں اسی بات سے ایک اور سوال
یہ ناموں کے ساتھ محفلین ، منتظمین ، خادم وغیرہ کے لفظ ہیں ان سے کیا مراد ہے اگر یہ عہدے ہیں تو کون دیتا ہے اور کس کارکردگی کی وجہ سے ملتے ہیں
جی آپ کی طرف نہیں بلکہ میں خود بھی انہی میں شامل ہوں
منتظم،خادم،مدیر یہ سب عہدے ہیں۔ان کے اختیارات میں کسی بھی پوسٹ کو ایڈٹ کر سکنا،ڈیلیٹ کر سکنا،دھاگہ مقفل کر سکنا شامل ہوتے ہیں
جہاں تک ملنے کی بات ہے تو یہ اس ممبر کی کسی شعبے میں مہارت وغیرہ پر انحصار کرتا ہے جیسے
محمد احمد بھائی کو شعبہ پائتھون کا مدیر بنایا گیا کہ اکثر انہیں مختلف مراسلوں کو ایڈٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی تھی۔ عام محفلین کے لیے ایڈٹ کی سہولت 30 منٹ کے لیے ہوتی ہے
لائبریرین محفل کی لائبریری میں کتب کی کمپوزنگ کرتے ہیں۔
اگر آپ کسی اور فورم پر رہے ہیں تو وہاں جو عہدے ہوتے ہیں جیسے،ماڈ،سپر ماڈ،گلوبل ماڈ،ایڈمن۔منتظم،خادم،مدیر ان کا اردو ترجمہ ہے