بہتریں پیشہ

شمشاد نے کہا:
اور یہ سب ہمارا اپنے مذہب سے دوری کا نتیجہ ہے۔
دعا ہے اللہ کریم ہم پر کرم فرمائے۔ لیکن اللہ بھی کرم کیوں فرمائے ؟ ہمارے کرتوت ہی اس قابل نہیں، پھر بھی دعا تو کر ہی سکتے ہیں۔

اللہ رحیم و کریم ہے - اسی سے تمام امیدیں ہیں-
 

شمشاد

لائبریرین
سیدعبدالباسط صاحب میں آپ کو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

آپ “ تعارف “ کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف تو دیں تاکہ بات چیت میں آسانی رہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تمام پیشے اپنی اپنی جگہ پر اہم ہیں۔ ہم کسی ایک پیشے کو سب سے اہم یا مفید نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی کسی دوسرے پیشے کے بارے میں کُلی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔ یہ صرف معاشرے کی سوچ ہے جو کسی مخصوص پیشے سے وابستگی کو اچھائی برائی کا پیمانہ بناتی ہے۔
 

راجہ صاحب

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:
آپکی نظر میں وہ کونسا پیشہ ہے جو انسانیت کے لیے سب سے مفید ہے؟

پیشہ اگر دولت اکٹھی کرنے کے لئے نہ ہو تو سب سے بہترین اور انسانیت کے لئے مفید استاد (ٹیچر) کا ہے ۔

باقی سب تو اس کے بعد ہی آتے ہیں‌

ڈاکٹر بننے کیلئے بھی تعلیم کی ضرورت
وکیل بننے کے لئے بھی
اسی طرح ہر کام میں‌جو اہمیت تعلیم کو حاصل ہے اس سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا

اور تعلیم کے لئے جو چیز ضروری ہے وہ ہے

استاد (ٹیچر)
 

kosar_kamaal

محفلین
عبّاس بھائی آپکی بات اپنی جگہ دُرست ہے، مگر یہاں سائل کا سوال یہ نہیں کہ کسی پیشے کو اختیار کرنے کے بعد سائل کی کیا ترجیح و توجیح ہوگی،اور کِتنا حقِ ادائیگی دیکھائیں۔
سوال یہ ہے کہ "پیشہ کیا ہونا چاہئیے،کونسا ہونا چاہئیے،اور کونسا پیشہ انسانیّت کے لیئے مُحترم و متبرّک ہے"
ویسے تواس ضمن میں نصوص سے ثابت ہیں کہ سب سے بہتر پیشہ "تِجارت" ہے، کیونکہ اسے(نبئ آخر الزمان صلعم کے حوالے سے) کارِ پیغمبری کہا جاتا ہے۔ فی زمانہ اگر دیکھا جائے تو دورِحاضر کے تقاضوں کو مدِّنظر رکھتے ہوئے "تجارت شکم سیری" (فوڈ) کا پیشہ،جس میں مخلوقِ خدا کی
پیٹ بھرتے ہوں، یا کوئی ایسا پیشہ جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم ہوں۔۔۔۔ اختیار کرنی چاہئیے واللہ اعلم با الصواب
 

kosar_kamaal

محفلین
واہ عباس بھائی!! پیشہ یا ہُنر کوئی کاہے کو اپنائیں، جب کمانا مقصود نہ ہوں؟۔ حُدود و قُیود ملحوظ رکھ کر کُفو،اور کفیل بننا بڑی عبادتوں میں شامل ہے۔ ہاں البتہ تخسیرِ میزان والی آپکی بات المیہ ضرور ہے
 

امکانات

محفلین
آپکی نظر میں وہ کونسا پیشہ ہے جو انسانیت کے لیے سب سے مفید ہے؟

انسانیت کی فلاح پیشہ میں نہیں ہوتی بلکہ پیشہ ور میں ہوتی ہے جو پیشہ ور اپنے پیشے سے محبت کرے گا وہ انسانیت کو نقصان نہیں دے سکتا اپنے پیشے سے محبت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں آج تک جن لوگوں نے انسانیت کی خدمت کی ان سب کو اپنے پیشے سے عشق تھا یہ پیشہ ورانہ عشق ہی آدمی کو بنلدی دیتا ہے ادارے ملازمت سے نکال سکتے ہیں مگر پیشہ سے محبت آدمی کو کبھی نہیں دھتکارتی
 

dxbgraphics

محفلین
کوئی بھی کام اگر نیک نیتی سے کیا جائے تو اچھا ہے۔۔۔۔
ڈاکٹری کے پیشہ کو آپ انسانیت کے لئے مفید قرار دے سکتے ہیں کیوں کہ وہ انسان کی جان بچانے کا ہے۔۔۔۔۔دوسری جانب وکالت کا پیشہ بھی مفید ہے وجہ؟ اس پیشہ میں انسان کی جان ومال دونوں کی حفاظت کی جاتی ہے۔۔۔۔ : :idea:

وکالت سے اتفاق اس لئے نہیں کروں گا کہ کچہری میں جائیں تو بلکل بکرا منڈی لگتی ہے۔ وکلاء کے ایجنٹ آپ کےگرد گھیرا ڈال کر اپنی اپنی جانب متوجہ کرائیں گے
 

arifkarim

معطل
سب سے بہترین پیشہ سیاست ہے۔ کیونکہ اسکے ذریعہ آپ عوام پر حکومت کر سکتے ہیں۔
 
Top