بہت دنوں سے یہ چوپال سونی سونی سی ہے

سیفی

محفلین
بہت دنوں سے یہ چوپال سونی سونی سی

سلام دوستو !
بہت دنوں سے یہ محفل سونی سونی سی ہے۔۔۔۔کیا بات ہے کیا ذوقِ مزاح ختم ہو گیا ہے یا فراغت۔۔۔۔۔۔

چلو میں ایک لطیفہ سنا دیتا ہوں اگر سنا ہوا ہے تو پھر ہنس لیں۔۔۔۔

ایک شوہر رات کو دیر سے گھر پہنچا ۔۔۔۔ اس نے بیوی کی ڈانٹ سے بچنے کے لئے جوتے سر پر رکھے :) اور چپکے سے کمرے میں داخل ہو کر منے کے جھولے کے پاس پہنچ گیا ۔۔۔۔ منے کے جھولے کو بھی ہلا رہا ہے اور ساتھ ہی لوری بھی سنارہا ہے کہ بیوی جاگ گئی۔۔۔۔۔۔۔ شوہر بولا۔۔کیا گہری نیند سوئی ہو۔۔۔ایک گھنٹے سے منے کو چپ کرا رہا ہوں ابھی جا کے سویا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بیوی بولی۔۔۔۔۔

ذرا آنکھیں کھول کر دیکھیے منا جھولے میں سویا ہے یا میرے پاس۔۔ :lol:
 

سیفی

محفلین
یار اس کے بعد کا واقعہ اگر آپ کو پتا چل بھی گیا تو اسے طشت از بام کرنے کی کیا ضرورت تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry:
 

دوست

محفلین
یہ دیکھیں کیسا ہے

ایک سردار جی کو میچ دیکھنے کا شو چرایا۔سٹیڈیم پہنچ گئے ۔ لائن میں لگے آدھے گھنٹے بعد باری آنے لگی تو پیچھے سے کسی نے آواز دی۔۔۔۔اوئے بلببیر سنگھ۔
لائن چھوڑی اور پیچھے دیکھا کچھ نہیں مزید ایک گھنٹہ خوار ہو کے ٹکٹ لیا۔
پاپ کارن کی طرف گئے وہاں قطار میں لگے کافی دیر انتظار کے بعد باری آنے لگی تو پھر آواز آئی اوئے بلبیر سنگھ۔ پھر لائن چھوڑی اور ڈھونڈنے لگے کوئی نہ ملا۔
آخر مزید خواری کے بعد پاپ کارن(یعنی پھُلے) لیے اور میدان میں آکر اپنی نشست پر بیٹھے ہی تھے کہ پھر آواز پڑی اوئے بلبیر سنگھ۔
اب تو خون کھولنے لگا اونچی آواز میں پنجابی کی چند گالیاں دیں اور پھر چلائے
اوئے میرا نام بلبیر سنگھ نہیں پرنام سنگھ ہے :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
 
Top