محب علوی
مدیر
طاقت کتنی ہی بڑھی ہوئی کیوں نہ ہو
اختیار کتنا ہی وسیع کیوں نہ ہو
قابلیت کتنی ہی درجوں پر مبنی کیوں نہ ہو
لیاقت کتنی ہی سر چڑھ کر کیوں نہ بول رہی ہو
قیادت کے کتنے ہی ارفع مقامات کیوں نہ طے ہو رہے ہو
اگر ٹکراؤ کسی حسین عورت سے ہو جائے اور وہ بھی زندگی اور توانائی کے معدوم ہوتے دور میں تو غلطی انسان سے ہو ہی جاتی ہے خاص طور پر اگر وہ مرد بھی ہے تو ویسے جو مرد ایسی رنگین خطاؤں سے تمام عمر بچا رہے اس کے بارے میں عموما مرد برادری میں دو رائے پائی جاتی ہے ،
ایسا مرد آزاد ہے
یا تو ہوش و خرد سے
یا مردانہ صفات سے
ڈیوڈ پیٹرس کے بارے میں پہلے تو گمان غالب تھا اب یقین کامل ہو گیا کہ وہ ان دونوں صفات سے عاری نہ تھا۔ امریکہ میں اسے مرد آہن ، جری ، جنگی ہیرو اور اگلے الیکشن میں ریپبلیکن پارٹی کا متوقع صدارتی امیدوار کہا جا رہا تھا۔ عراق میں کامیاب موج زنی کے بعد پچھلے سال دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور جاسوس سروس کی قیادت سنبھال چکنے کے بعد نظریں جمائے بیٹھے تھے امریکی صدارت پر کہ نین لڑ گئے پاؤلا بریڈول سے اور تخت سے تختہ ہو گیا۔