پیرزادہ قاسم بہ پاسِ خاطرِ سرکار کیا نہیں کرتے - پیرزادہ قاسم

محمداحمد

لائبریرین

غزل

بہ پاسِ خاطرِ سرکار کیا نہیں کرتے
ہیں دل فگار مگر دل بُرا نہیں کرتے

ہماری ذات میں محشر بپا ہے مدت سے
مگر یہ ہم کہ کوئی فیصلہ نہیں کرتے

غبارِ راہ سے آگے نکل گئے ہوتے
جو رک کے پاؤں سے کانٹے جدا نہیں کرتے

و ہ دل پہ وار بھی کرتا ہے یہ بھی کہتاہے
کہ دل کے زخم عجب ہیں بھرا نہیں کرتے

اب اور پاؤں نہ پھیلائے اس تھکن سے کہو
کہ ہم سفر میں زیادہ رکا نہیں کرتے

شکستِ شیشۂ دل کی صدا ہی سن لیتے
وہ تُند خُو جو کسی کی سنا نہیں کرتے

پیرزادہ قاسم
 

ایم اے راجا

محفلین
ہماری ذات میں محشر بپا ہے مدت سے
مگر یہ ہم کہ کوئی فیصلہ نہیں کرتے

غبارِ راہ سے آگے نکل گئے ہوتے
جو رک کے پاؤں سے کانٹے جدا نہیں کرتے

بہت شکریہ، واہ واہ، کیا غزل ہے اور اسکے مندرجہ بالا اشعار واہ واہ کیا بات ہے، شکریہ محمد احمد صاحب۔
 

محمداحمد

لائبریرین
فرخ بھائی، راجہ بھائی، وارث صاحب اور خاور صاحب میری پسندیدہ غزل آپ سب کو بھی پسند آئی میرے لئے یہی سب سے بڑی خوشی ہے۔
 
Top