بیت اللہ محسود گروپ کا تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی کا اعلان

بیت اللہ محسود گروپ کا تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی کا اعلان

15 ستمبر 2014 (01:17)

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کے جاری آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں تحریک طالبان پاکستان کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری ہے اور پنجابی طالبان کے بعد ’بیت اللہ محسود گروپ‘ نے بھی تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیت اللہ محسود گروپ کے ترجمان اعظم طارق کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عوامی مقامات پر دھماکوں کو حرام سمجھتے ہیں، اغواءبرائے تاوان اور بھتہ خوری بھی ہماری نظر میں جائز نہیں ہیں لہذاٰ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

http://dailypakistan.com.pk/national/15-Sep-2014/143294
 
Top