یوں نکھر کے ابھرا ہے رنگِ داستاں اپنا حرف حرف اِس کا ہے نقشِ جاوداں اپنا
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #281 یوں نکھر کے ابھرا ہے رنگِ داستاں اپنا حرف حرف اِس کا ہے نقشِ جاوداں اپنا
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 19، 2012 #282 اپنی آنکھوں میں خوابوں کو لوگ سجائے بیٹھے ہیںخوابوں کا سوداگر پھر سے شہر میں آیا لگتا ہے
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #283 یوں حسرتوں کے داغ محبت میں دھو لیے خود دل سے دل کی بات کہی اور رو لیے
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 19، 2012 #284 یونہی تو نہیں دشت میں پہنچے، یونہی تو نہیں جوگ لیا بستی بستی کانٹے دیکھے، جنگل جنگل پھول میاں
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #285 نہ پوچھ مجھ سے بُرے وقت کے نشیب و فراز مری نگاہ میں ہیں کروٹیں زمانے کی
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 19، 2012 #286 یہ تو کہو کبھی عشق کیا ہے ؟ جگ میں ہوئے ہو رُسوا بھی؟ اس کے سِوا ہم کُچھ بھی نہ پوچھیں، باقی بات فضول میاں
یہ تو کہو کبھی عشق کیا ہے ؟ جگ میں ہوئے ہو رُسوا بھی؟ اس کے سِوا ہم کُچھ بھی نہ پوچھیں، باقی بات فضول میاں
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #287 نا جانے کون سا آنسو کسی سے کیا کہہ دے ہم اس خیال سے نظریں جھکائے بیٹھے ہیں ؎ نامعلوم
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 19، 2012 #288 نام نہ لینا اے قاصد فقط اتنا ہی کہہ دینا جنہیں تم بھول بیٹھے ہو تمہیں وہ یاد کرتے ہیں
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #289 نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا ؟
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 19، 2012 #290 اب شوقِ سفر، خواہشِ یکجائی بہت ہے دشمن ہی ملے ، راہ میں تنہائی بہت ہے ہم کون سے غالب تھے کہ شہرت ہمیں ملتی دنیا ، تری اتنی بھی پذیرائی بہت ہےhttp://www.urduwatan.com/editpost.php?p=5563&do=editpost
اب شوقِ سفر، خواہشِ یکجائی بہت ہے دشمن ہی ملے ، راہ میں تنہائی بہت ہے ہم کون سے غالب تھے کہ شہرت ہمیں ملتی دنیا ، تری اتنی بھی پذیرائی بہت ہےhttp://www.urduwatan.com/editpost.php?p=5563&do=editpost
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #291 بے نیازانہ برابر سے گزرنے والے تیز کچھ قلب کی رفتار ہوئی ہے کہ نہیں
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 19، 2012 #292 نکہتِ زلفِ پریشاں، داستانِ شامِ غمصبح ہونے تک اِسی انداز کی باتیں کرو
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 19، 2012 #294 یہ کریں یا وہ کریں ایسا کریں یا ویسا کریں زندگی دو دن کی ہے دو دن میں کیا کیا کریں
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #295 نفرتوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 19، 2012 #296 یہ سال بھی گزرا ہے تیرے پیار کی مانند آتے ہوئے کچھ اور تھا جاتے ہوئے کچھ اورhttp://www.urduwatan.com/editpost.php?p=1116&do=editpost
یہ سال بھی گزرا ہے تیرے پیار کی مانند آتے ہوئے کچھ اور تھا جاتے ہوئے کچھ اورhttp://www.urduwatan.com/editpost.php?p=1116&do=editpost
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #297 رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے درد پھولوں کی طرح مہکے اگر تو آئے
شمشاد لائبریرین اپریل 19، 2012 #298 یاں تلک میری گرفتاری سے وہ خو ش ہے کہ مَیں زلف گر بن جاؤں تو شانے میں اُلجھا دے مجھے(چچا)
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 20، 2012 #299 یوں نکھر کے ابھرا ہے رنگِ داستاں اپنا حرف حرف اِس کا ہے نقشِ جاوداں اپنا
شمشاد لائبریرین اپریل 20، 2012 #300 اب کسی اور کے ہاتھوں میں ترا ہاتھ سہی یہ الگ بات کبھی اہلِ رفاقت ہم تھے (اعتبار ساجد)