بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
وہ ٹیس کہ ابھری تھی ادھر یاد رہے گی
وہ درد کہ اٹھا تھا یہاں یاد رہے گا
(ابن انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو تمہاری تلخ نوائیاں ہیں کوئی اور سہہ کر تو دکھائے
یہ جو ہم میں تم میں نباہ ہے یہ میرے حوصلے کا کمال ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اے یادِ دوست آج تو جی بھر کے دل دُکھا​
شاید یہ رات ہجر کی آئے نہ پھر کبھی​
(ناصر کاظمی)​
 

عمر سیف

محفلین
یوں عرض و طلب سے کب اے دل، پتھردل پانی ہوتے ہیں
تم لاکھ وفا کی خُو ڈالو، کب خُوئِے ستمگر جاتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ چراغ بے نظر ہے یہ ستارہ بے زباں ہے
ابھی تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ہے
( بشیر بدر)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کھڑکی نہیں کھولتے تو نہ کھولیں
نظر میں مری باریاں اور بھی ہیں
(عبیر ابو ذری)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہ اکیلا گھر سے نکل میاں ، ذرا دیکھ بھال کے چل میاں
بڑی ابتری ، بڑی رہزنی ، بڑی لوٹ مار ہے آجکل

(کلام : کیف بھوپالی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
یہ سبھی ویرانیاں اس کے جدا ہونے سے تھیں
آنکھ دھندلائی ہوئی تھی شہر دھندلایا نہ تھا
 

مہ جبین

محفلین
اغراض کے گہرے پردوں میں ، الفاظ کے جھوٹے رنگوں میں
ہر شخص محبت کرتا ہے، حالانکہ محبت کچھ بھی نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ایک عالم نظر آئے گا گرفتار تمھیں
اپنے گیسوئے رسا تا بہ کمر جانے دو
(سیاح)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top