بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مزمل حسین

محفلین
"داغ" کہتے ہیں جنھیں، دیکھیے، وہ بیٹھے ہیں
آپ کی جان سے دور، آپ پہ مرنے والے...
(فصیح الملک مرزا خان داغ)
 

شمشاد

لائبریرین
یک قدم وحشت سے درسِ دفتر امکاں کھلا
جادہ، اجزائے دو عالم دشت کا شیرازہ تھا
)چچا(
 

عمر سیف

محفلین
اس کو محسوس بھی نہ ہونا دیا
یوں کہانی کو ہم نے موڑ دیا
ملنے جلنے میں کمی کی پہلے
پھر رفتہ رفتہ اسے چھوڑ دیا
 

شمشاد

لائبریرین
حنائے پائے خزاں ہے بہار اگر ہے یہی
دوامِ کلفتِ خاطر ہے عیش دنیا کا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یوسف اس کو کہوں اور کچھ نہ کہے، خیر ہوئی
گر بگڑ بیٹھے تو میں لائقِ تعزیر بھی تھا
(چچا)
 

مزمل حسین

محفلین
اللہ اللہ! وہ جلوۂ رخ یار کا رنگ
صاف آنکھوں سے جھلکتا ہے وہ انوار کا رنگ
جب وہ والیل کی تشبیہ سے منسوب ہوئی
اور سے اور ہوا زلف شکن دار کا رنگ
ماند ہو جائے نہ سرخی ترے ہونٹوں کی کہیں!
تیرے ہونٹوں پہ مناسب نہیں انکار کا رنگ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ غزل اپنی، مجھے جی سے پسند آتی ہےآپ
ہے ردیف شعر میں غالبؔ! ز بس تکرارِ دوست
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تیرے عطا کردہ تحائف ہیں میں کیسے
تفصیل مصائب کی بتاتے ہوئے کہتا
(منصور آفاق)

 

شمشاد

لائبریرین
آخر خبر ہوئی وہی میرا مکان ہے
منظر جو آنکھ کو نظر آتا کہیں کا تھا
(منصور آفاق)

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top