بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ عشق بھی ہے عجب امتحاںِ عہدِ وفا
وہ آزمائے مجھے اور میں آزماؤں اسے
(حمایت علی شاعر)
 

شمشاد

لائبریرین
آج کسی نے باتوں باتوں میں جب ان کا نام لیا
دل نے جیسے ٹھوکر کھائی، درد نے بڑھ کر تھام لیا
(غلام ربانی تابا)
 

شمشاد

لائبریرین
اب اس کے شہر جانے کا سوچیں بھی کس طرح
جب پاؤں کٹ چکے تو کوئی یاد آگیا
(فاخرہ بتول)
 

شمشاد

لائبریرین
ہے دعا یاد مگر حرفِ دعا یاد نہیں
میرے نغمات کو اندازِ نوا یاد نہیں
(ساغر صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ ہی دادِ بزم سرور، نہ ستائشِ زمانہ
ترے کام خوب آئیں، تری شاعری کی باتیں!
(سرور عالم راز)
 

زھرا علوی

محفلین
"نفرتوں میں محبتیں ہیں بہت
کلفتوں میں بھی راحتیں ہیں بہت
جز ان آنکھوں کے کون سمجھے گا
چہرہ چہرہ مسافتیں ہیں بہت"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زھرا علوی

محفلین
یہ غم کیا دل کی عادت ہے ؟ نہیں تو
کسی سے کچھ شکایت ہے ؟ نہیں تو
کسی کے بن کسی کی یاد کے بن
جئیے جانے کی ہمت ہے ؟ نہیں تو
 
ہی غم کیا دل کی عادت ہے ؟ نہیں تو
کسی سے کچھ شکایت ہے ؟ نہیں تو
کسی کے بن کسی کی یاد کے بن
جئیے جانے کی ہمت ہے ؟ نہیں تو

شاید "یہ" صحیح ہے۔

وار اس قدر شدید کہ دشمن ہی کر سکے
چہرہ مگر ضرور کسی آشنا کا تھا
فراز
 

نوید صادق

محفلین
اس راہ سے چھپ چھپ کر گزری سبز سنہرے پھولوں کی
جس راہ سے تم کبھی گزرے تھے، گھبرائے ہوئے، شرمائے ہوئے

(احمد مشتاق)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top