نمو کو چاٹ گیا ہے موسموں کا طلسم ہری رتوں میں درختوں کے رنگ ذرد ہوئے
زھرا علوی محفلین فروری 10، 2009 #221 نمو کو چاٹ گیا ہے موسموں کا طلسم ہری رتوں میں درختوں کے رنگ ذرد ہوئے
نوید صادق محفلین فروری 10، 2009 #222 یہ رنگ میرے تصرف میں بھی رہے ہیں نوید یہ چاند میرے تصور میں بھی چمکتا ہے
ر راجہ صاحب محفلین فروری 10، 2009 #223 یہ ھم جو اپنے ھی مدھم دل کی صدا سے آگے نکل گئے ھیں سماعتیں کھو گئیں ھیں یا پھر ھوا سے آگے نکل گئے ھیں
یہ ھم جو اپنے ھی مدھم دل کی صدا سے آگے نکل گئے ھیں سماعتیں کھو گئیں ھیں یا پھر ھوا سے آگے نکل گئے ھیں
نوید صادق محفلین فروری 10، 2009 #225 یوں تو اب بھی ترے خط ڈاک میں مل جاتے ہیں کوئی تحریر بھی آنکھوں کو بھگونے آئے (سید آلِ احمد)
محمداحمد لائبریرین فروری 10، 2009 #226 یہ کس مقام پہ سوجھی تجھے بچھڑنے کی کہ اب تو جاکے کہیں دن سنورنے والے تھے
نوید صادق محفلین فروری 10، 2009 #227 یہاں تو چاروں طرف خیر سے اجالے ہیں ہمارے شہر میں سورج کا بھی نہ سایہ ہوا (نوید صادق)
محمداحمد لائبریرین فروری 10، 2009 #228 اور تو کوئی بس نہ چلے گا ہجر کے درد کے ماروں کا شام کا ہونا دوبھر کردیں رستہ روک ستاروں کا ابنِ انشا
سارہ خان محفلین فروری 10، 2009 #229 اُداسی میں گِھرا تھا دِل چراغِ شام سے پہلے نہیں تھا کُچھ سرِ محفل چراغِ شام سے پہلے امجد اسلام امجد
سید محمد نقوی محفلین فروری 10، 2009 #230 یہی کہیں گے کہ بس صورت آشنائی تہی جو عہد ٹوٹ گیا یاد کیا دلانا وہ
شمشاد لائبریرین فروری 10، 2009 #231 ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی (مسرور انور)
ف ف۔قدوسی محفلین فروری 10، 2009 #232 یہ میری وفا کی ہیں وحشتیں مجھے اختیار جنون نہیں جہاں نام ھم نے سنا تیرا ، وہاں سر کو جھکا دیا
زھرا علوی محفلین فروری 10، 2009 #233 "انقلابِ دہر سے یا گردشِ تقدیر سے اب نہیں ملتی مری صورت مری تصویر سے"۔۔۔۔۔
زھرا علوی محفلین فروری 10، 2009 #235 "یہ معجزہ ہو محبت میں جو ترے دکھ ہیں وہ میری اشک بھری آنکھ میں بھنور ہو جائیں"۔۔۔
سارہ خان محفلین فروری 10، 2009 #236 نہ وہ ہوتا، نہ میں اِک شخص کو دِل سے لگا رکھتا میں دُشمن کو بھی گنتا ہوں محّبت کے سفیروں میں
ف ف۔قدوسی محفلین فروری 10، 2009 #237 نہ یہ تقدیر کا لکھا تھا نہ منشائے خدا حادثے مجھ پہ جو گذرے مرے حالات میں تھے
زھرا علوی محفلین فروری 10، 2009 #238 "یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں سب کچھ بھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے"۔۔۔۔
ف ف۔قدوسی محفلین فروری 10، 2009 #239 یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح کوئی چارہ ساز ہوتا ، کوئی غم گسار ہوتا