بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نہ تو ناز و دلربائی، نہ ہی شانِ کج ادائی
ہمیں بھا گئی ہیں ظالم! تری سادگی کی باتیں
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو ہم ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں
کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں
(چچا)
 

ف۔قدوسی

محفلین
نئی رتوں میں دکھوں کے سلسلے ہیں نئے
وہ زخم تازہ ہوئے جو کہ بھرنے والے تھے
یہ کس مقام پر سوجھی تجھے بچھڑنے کی
کہ اب تو جاکے کہیں دن سنورنے والے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جانے کون سی منزل پہ جا کے ٹھہریں گے
ترے ستم سے گریزاں، مرے سلام سے لوگ
(رام ریاض)
 

شمشاد

لائبریرین
:idontknow:
نئی رتوں میں دکھوں کے سلسلے ہیں نئے
وہ زخم تازہ ہوئے جو کہ بھرنے والے تھے
یہ کس مقام پر سوجھی تجھے بچھڑنے کی
کہ اب تو جاکے کہیں دن سنورنے والے تھے

یہ انتظارِ قیامت بڑا قیامت ہے
جو رام ہم پہ گزرنی ہے ایک دم گزرے
(رام ریاض)
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو حالات سے پتھرانے لگی ہیں آنکھیں
زندگی! اور کہاں تک ترا رستہ دیکھوں
(سید آل احمد)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top