بیخود کیئے دیتے ہیں انداز حجابانہ-بیدم شاہ وارثی

واہ واہ سبحان اللہ سبحان اللہ ۔۔۔!
کیا ہی خوبصورت کلام عنایت کیا ہے فراز آپ نے
پینے کو تو پی لوں گا پر شرط ذرا سی ہے
بغدادکا ساقی ہو،اجمیر کا میخانہ
اور یہ شعر بھی دلی کیفیات کا بھرپور غماز ہے
جی چاہتا ہے دیدوں میں تحفے میں انہیں آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو نذرانے کا نذرانے
اس کلام کو توجس نے بھی گایا ہے بہت خوبصورتی اور کمال گایا ہے۔
تاہم ہمیں ذاتی طور پر شہباز قمر فریدی کی آواز میں بہت پسند ہے ۔
 
باباجی

محفلین
واہ واہ سبحان اللہ سبحان اللہ ۔۔۔ !
کیا ہی خوبصورت کلام عنایت کیا ہے فراز آپ نے
پینے کو تو پی لوں گا پر شرط ذرا سی ہے
بغدادکا ساقی ہو،اجمیر کا میخانہ
اور یہ شعر بھی دلی کیفیات کا بھرپور غماز ہے
جی چاہتا ہے دیدوں میں تحفے میں انہیں آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو نذرانے کا نذرانے
اس کلام کو توجس نے بھی گایا ہے بہت خوبصورتی اور کمال گایا ہے۔
تاہم ہمیں ذاتی طور پر شہباز قمر فریدی کی آواز میں بہت پسند ہے ۔
مجھے سید فصیح الدین سہروردی کی نعتیں زیادہ پسند ہیں
آپ یہ کلام کبھی ان کی آواز میں سنیں
 
مجھے سید فصیح الدین سہروردی کی نعتیں زیادہ پسند ہیں
آپ یہ کلام کبھی ان کی آواز میں سنیں
جی بالکل بجا کہتے ہیں آپ ۔۔انکی آواز نے بھی کلام کو چار چاند لگائے ہیں ابھی سنا ہے انکی آواز میں یہ کلام ۔
آپ بھی یہ کلام شہباز قمر فریدی کی آواز میں سنیئے گا اگر سن سکیں اور سر دھنیے گا ۔:)
 
میں ہوش و حواس اپنے اس بات پہ کھو بیٹھا
ہنس کر جو کہا تُو نے آیا میرا دیوانہ

بیدم مری قسمت میں سجدے ہیں اسی در کے
چُھوٹا ہے نہ چُھوٹے کا سنگِ درِ جانانہ
سُبحان اللہ۔ کیا کلام لکھا ہے بیدم علی شاہ وارثی نے۔
 
Top