بیرون ملک موبائل سم اور ان کی بصماتی تسجیل بایو میٹرک رجسٹریشن

سید عاطف علی

لائبریرین
برائے اس دھاگے میں موبائل سموں کی بایو میٹرک رجسٹریشن کے متعلق معلومات افادات عامہ کے تحت شیئر کی جائیں ۔
نیز اس میں خصوصاً غیر ممالک میں مستعمل پاکستانی سموں کے مسائل کو بھی زیر بحث لایا جائے۔
 
bilal260

محفلین
اب کیا کریں کیا میری یہ دوسالہ پرانی سم جو یو فون کی ہے یہ بھی بند ہو جائے گی۔میں تو یہاں دبئی میں ہوں اور سم چل بھی رہی ہے اور میسجز بھی آ رہے ہیں ۔
اس سم پر ایزی لوڈ کہیں سے بھی کیا جا سکتا ہے۔اگر یہ سم بند ہو گئی تو تو تو۔۔۔۔
تو آپ ہی بتائیں کیا ،کیا جاسکے گا؟
 
یہ دھاگا اسی لیے کھولا گیا ہے مجھے بھی میری 12 سال پرانی جیز کی سم کی فکر ہے جو میرے پاس (ریاض میں )ہے۔ کیونکہ کہ بینک کے پاسوڈ ریکور کر نے کے لیے یہی استعمال ہو سکتی ہے اور پاکستان میں یہی استعمال کر تا ہوں۔ امید ہے یہاں کوئی اچھا مشورہ آجائے گا۔
 
تلمیذ

لائبریرین
حکومت کے پالیسی سازوں کے ذہن میں ضرور یہ بات ہوگی اور ان کے پاس اس کا کوئی حل بھی ہوگا۔بہتر ہے کہ پی ٹی اے ،نادرا یا کسی دیگر مجاز ادارے سے رجوع کیا جائے۔
 
دوست

محفلین
سِم کسی عزیز کے نام کروا لیں۔ یہاں سے ٹی سی ایس کروا کر سِم پاکستان بھجوا لیں۔ اس کے بعد بھائی وغیرہ سے کہیں کہ اسے دس روپے میں اپنے نام کروا لے۔ جب تصدیق ہو جائے تو واپس منگوا لیں بذریعہ ٹی سی ایس (اگر ایسے بھیجی جا سکتی ہے تو)۔
 
فی الحال یہی طریقہ زیر غور ہے۔
موبی لنک کے چیٹ سپورٹر نے ابھی تک کوئی تشفی بخش جواب نہیں دیا اس سلسلے میں۔
 
میں نے اپنا وارد پوسٹ پیڈ نمبر کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے ہی عارضی طور پر بند کروایا تھا۔ پاسپورٹ، پاسپورٹ کا ویزے اور خروج کی مہر والا صفحہ بمعہ شناختی کارڈ کی کاپی ایک دوست کو سکین کر کے بھجوائی تھی۔ وارد نے ان ڈاکومنٹس پر نمبر بند کر دیا تھا۔ وہ نمبر فی الحال بھی میرے پاس ہے اور جب کبھی پاکستان جاؤں تو وارد آفس جا کر کھلوا لیتا ہوں اور اسی طرح پھر بند بھی۔

اس بار بھی یہی ارادہ ہے کہ یہی کاغذات کسی عزیز یا دوست کے توسط سے متعلقہ فون کمپنی کو بھجواتا ہوں امید ہے کہ اس بائیو میٹرک وغیرہ وغیرہ کاکوئی نا کوئی حل نکل آئے گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سم بلاک کرنے کا سلسلہ غالباً فروری سے اپریل تک چلے گا ۔ رومنگ والون کی باری امید ہے آخر میں ہی آئے گی ۔جب تک شاید کوئی امید افزا حکم نامہ نیا آجائے ۔
 
حسیب

محفلین
اسلام آباد: پی ٹی اے نے3سے کم سموں کیلیے تصدیق کی تاریخ14اپریل تک بڑھا دی۔3سے زائد سمیں رکھنے والے 26فروری تک تصدیق کراسکیں گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے جس کی آخری تاریخ 26 فروری مقرر تھی۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلیے مقررہ تاریخ میں توسیع کردی ہے تاہم جن لوگوں کے پاس3سے زائد سمیں ہیں ان کیلیے تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی اور ایسے افراد26فروری تک ہی سموں کی تصدیق کراسکیں گے جبکہ 3سے کم سمیں رکھنے والے افرادکو مہلت ملے گی جو14اپریل تک تصدیق کرا سکیں۔
 
میں نے آج اپنی سم کی تصدیق کروائی ہے۔
سم سے #789* ڈائل کیا۔ تین سوالات آئے
CNIC number
place of birth
mother's name
ان کے جواب دئیے تو آخری پیغام یہ تھا کہ 48 گھنٹوں میں آپ کو عارضی تصدیق کی کنفرمیشن دے دی جائے گی۔
 
arifkarim

معطل

جب میں پاکستان میں تھا سنہ 2013 میں تو یہی کام اسوقت بھی کرنا پڑا تھا۔ فون کر کے تصدیق کروائی تھی۔ کیا یہ دوبارہ کرنا ہوگا؟
 
جب میں پاکستان میں تھا سنہ 2013 میں تو یہی کام اسوقت بھی کرنا پڑا تھا۔ فون کر کے تصدیق کروائی تھی۔ کیا یہ دوبارہ کرنا ہوگا؟
جی بلکل کروا لیں گو عارضی ہو گی۔ لیکن اس بار فون نہیں کرنا ۔۔کوڈ چلے گا اور سوالات سکرین پر آتے جائیں گے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نادرا کے پاس تمام سی این آئی سی رکھنے والوں کے بصماتی نشانات موجود ہیں تو پھر اس ریکارڈ کو سم کے ڈیٹا سے میچ کر کے سوالاً جواباً تصدیق کر کے اور عارضی یعنی وقتی کوڈ بھیج کر ان فنگر پرنٹ کے ریکارڈ کےساتھ ضم کیا جاسکتا ہے ۔ اس طرح صارف کو خود پاکستان میں موجود ہونے کی ضرورت نہ ہوگی اس ہاکستان میں موجود لوگوں کو رجسٹریشن آفس بھی نہیں جانا پڑے گا ۔۔مثال کے طور پر ۔۔جیسا کہ کئی بینکوں میں لاگ ان کرتے وقت موبائل پرایک میسج میں عارضیکوڈ آتا ہے اس کوڈ کو داخل کر کے بینکنگ ٹرانزیکشن مکمل کر لی جاتی ہے۔
اس کے بارے میں احباب کی کیا رائے ہے ؟ کیا اس طریقے میں کوئی کمزوری یا رسک فیکٹر ہے۔؟
 
اس کے بارے میں احباب کی کیا رائے ہے ؟ کیا اس طریقے میں کوئی کمزوری یا رسک فیکٹر ہے۔؟
مجھےتو یہ سہولت بہت پسند ہے۔ بہت سے وسائل اور وقت استعمال ہونے سے بچ جاتے ہیں۔
بظاہر اس میں کوئی رسک فیکٹر نہیں ہے۔
 
میری ایک سم کی ویریفیکشن ہو گئی
2wqann5.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کل میری بھی ایک جیز کی سم عارضی طور پراسی طرح مصدَّق ہو گئی۔ ۔ ۔ لیکن اس طرح کا تفصیلی میسج نہیں آیا جس میں تایخ کا ذکر ہو۔۔۔۔ بس اتنا میسج تھا کہ۔۔۔۔ یؤر ریکویسٹ ہیز بین ریسیوڈ۔۔۔۔
 
Top