بیرون ملک پولیس ایف آئی آر کے سلسلے میں معلومات درکار

عین عین

لائبریرین
مجھے امریکا، کینیڈا، برطانیہ وغیرہ کے رہنے والوں سے معلومات چاہیں کہ وہاں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروانے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا وہاں اسے کچھ اور نام دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ کن صورتوں میں وہاں پولیس رپورٹ لکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ وکی پیڈیا پر پاکستان اور ہندوستان میں ایف آئی آر کا مختصر بیان ہے، لیکن بیرون ملک کیا طریقہ ہے یہ نہیں میرے ہاتھ لگا۔ جنہیں اس سلسلے میں معلومات ہیں وہ مجھے بتائیں۔
 

میم نون

محفلین
آپکو ایسا کونسا مسئلہ درپیش آگیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں ایف آئی آر درج کروانے نکل پڑے :yawn:

کینیڈا، برطانیہ اور دوسرے ممالک کا تو پتہ نہیں، لیکن اگر یہاں (اٹلی میں) کوئی مسئلہ ہو تو پولیس کے پاس جا کر اسکی شکائیت کی جاتی ہے اور تمام بنیادی معلومات انھیں سے مل جاتی ہیں۔
 

عین عین

لائبریرین
مجھے ایف آئی آر پر مضمون لکھنا ہے۔ آپ اگر مزید باتیں بتا دیتے تو اچھا تھا۔ مثلا کیا وہاں فوری طور پر رپورٹ درج کر لی جاتی ہے، ایف آئی آر کے بعد کیس عدالت میں لے جانا ضروری ہے، لوگ ایف آئی آر درج کرواتے ہیں یا وہاں بھی پولیس رپورٹ کی تکلیف اٹھانے سے بچتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ اور کیا ای میل اور دوسرے برقی ذرایع سے بھی رپورٹ بھیجی جائے، شکایت کی جائے تو اسے درج کر لیا جاتا ہے اور اس پر کارروائی ہوتی ہے یا تھانے جانا ضروری ہے؟
 

فاتح

لائبریرین
امریکا اور کینیڈا میں اس کے لیے incident report, crime report اور police report کی اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں۔
ہر ریاست یا صوبے میں اس کا طریق کار مماثل ہونے کے باوجود اس کا ٹیمپلیٹ مختلف ہوتا ہے۔
ان اصطلاحات کو گوگل کیجیے ہر ریاست کے نام کے ساتھ اور آپ کو کافی مواد مل جائے گا۔ مثلاً
file a police report in new york
 
Top