السلام علیکم
اردو نستعلیق کمپوز کرتے ہوئے درمیان میں عربی عبارت آجاتی ہے اور ہم اس عربی کو کسی عربی نسخ فونٹ میں تبدیل کرتے ہیں تو وہ عربی فونٹ نستعلیق کے مقابلے میں تھوڑا نیچے یا تھوڑا اوپر ہوتا ہے اب میرا سوال یہ ہے کہ اس عربی نسخ فونٹ کو فونٹ کرئیٹر میں کھولنے کے بعد کس جگہ جاکر یہ تبدیلی ہوسکے گی کہ وہ عربی نسخ فونٹ نستعلیق کے ساتھ متوازی اور برابر ہوجائے۔
از راہ کرم میری رہنمائی فرمایے ۔
شکریہ
سویدا بھائی آپ نے جو مسئلہ ذکر کیا ہے، وہ آپ کی آخری پوسٹ سے معلوم ہوا کہ آپ ان پیج کے فونٹ میں اس طرح کی تبدیلی چاہتے ہیں جبکہ اب تک یہی سمجھا جارہا تھا کہ یہ تبدیلی شاید آپ یونی کوڈ فانٹ میں کرنا چاہتے ہیں، بہرحال اس کا ویسا حل تو کم از کم میرے علم میں نہیں ہے جو آپ نے دریافت کیا ہے البتہ اس کا ایک ممکنہ حل یا یوں کہیے کہ ٹوٹکا ہے جو ان پیج میں بہت عام ہے بلکہ مجھےیقین کی حد تک گمان ہے کہ شاید یہ ٹوٹکا پہلے ہی آپ کے علم میں ہوگا، پھر بھی اس اُمید پر کہ شاید اس موقع پر وہ حل آپ کے ذہن سے نکل گیا ہو یا سوئے اتفاق سے آپ بھول گئے ہوں، وہ ٹوٹکا یہاں درج کیا جارہا ہے:
نستعلیق فانٹ میں ٹائپ کرتے ہوئے درمیان میں کہیں عربی عبارت آجائے اور آپ کو محسوس ہو کہ مذکورہ عربی عبارت نستعلیق فانٹ کے مقابلہ میں قدرے اوپر یا نیچے ہے تو اس کے لیے عربی عبارت سلیکٹ کریں۔ (اس بات کا دھیان رہے کہ صرف وہی عبارت سلیکٹ ہو جو آپ کے خیال میں نستعلیق کے مقابلہ میں اوپر یا نیچے ہے اور جسے آپ نستعلیق کے متوازی لانا چاہتے ہیں) عبارت منتخب کرنے کے بعد مذکورہ عبارت کو اپنے مقام سے اوپر لے جانے کے لیے Ctrl + F7 پریس کریں اگر پھر بھی فرق محسوس ہو تو دوبارہ، سہ بارہ یہی عمل دوہرائیں حتی کہ عبارت آپ کی مرضی کے مطابق سیٹ ہوجائے۔ اور اگر عربی عبارت اپنے مقام سے اوپر محسوس ہورہی ہے اور آپ اسے قدرے نیچے لانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے Ctrl + F8 پریس کرتے رہیں یہاں تک کہ عبارت آپ کی منشاء کے مطابق سیٹ ہوجائے۔
نوٹ: Ctrl + F7 اور Ctrl + F8 والی کمانڈ استعمال کرنے سے پہلے یہ اطمینان ضروری ہے آپ نے لائن اسپیسنگ آٹو پر نہ رکھی ہو بلکہ اسے مینول طریقے پر سیٹ کیا ہو ورنہ یہ کمانڈ استعمال کرنے سے پوری لائن کا اسپیس دیگر لائنوں کے مقابلہ میں بڑھتا یا کم ہوتا جائے گا۔
(ان پیج میں لائن اسپیسنگ والا خانہ اسٹائل شیٹ اور انگریزی کے فونٹ کے درمیان ہوتا ہے۔)
والسلام