بیویوں کی ٹریڈ یونین - تبصرے اور تجاویز

ایم اے راجا

محفلین
بہت زبردست شیئرنگ ہے،محترم عندلیب صاحبہ
لیکن خطرناک بھی بہت اگر بیویوں نے یونین بنا لی تو پھر۔۔۔۔۔۔۔ توبہ توبہ کیا خوفناک خیال اتر آیا ہے ذہن میں :)
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ عندلیب۔۔۔ سمت کے اگلے شمارے کے لئے سوچ ہی رہا تھا کہ مزاح دو تین شماروں سے شامل نہیں ہو سکا اور نہ کسی نے کچھ بھیجا۔ ان اس تحریر کا فائدہ اٹھاؤں گا۔
 
بہت شکریہ عندلیب اپیا جو اپنی مصروفیت سے تھوڑا سا وقت نکال کر نا صرف صاحب مضمون کی بات کو رواج دیا بلکہ اس روتی بلکتی انسانی سماج (جسے ہر وقت بجلی، آٹا، پانی، روزگار، تعلیم اور سیاست کا رونا ہے) کے لبوں پر لمحاتی ہی سہی پر تبسم ضرور بکھیر دیا۔ خوبصورت بات یہ ہے کہ اس کا اختتام کوئی ڈراؤنا، بھیانک یا منفی اثرات کا حامل نہیں ہے۔ بلکہ میاں بیوی کے رشتوں کے چادر کا ایک خوبصورت گوشہ پلٹتا ہے۔

اس انتہائی شگفتہ تحریر کے انتخاب پر بھی داد و تشکر وصول کیجئے۔
 
Top